{AF}
خوشحال کشمیر کے لیے جماعت اسلامی ویژن 2030کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
بھمبر (پ ر) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ خوشحال کشمیر کے لیے جماعت اسلامی ویژن 2030کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی جہاں ہر فرد کو میرٹ پر انصاف ملے گا اور کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ حقیقی کردار ادا کرے گا ،ریاستی وسائل برؤے کار لائیں گے تا کہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار اور ریاست خود کفیل بنے ، جماعت اسلامی ویژ ن2030 کے تحت ہر پیر جواں اور مرد و عورت تک پہنچنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے تاکہ ریاست کے ہر گھر سے خوشحال کشمیر کے پشت بان نکلیں اور بیس کیمپ بنانے کا خوا ب بھی پورا ہو ا اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی کی منزل حاصل کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جب سے بر سر پیکار ہے اس کے کسی بھی ذمہ دار کے دامن پر آج تک کرپشن کا دھبہ نہیں لگا ، ریاست مدینہ اس وقت تک وجود میں نہیں آسکتی جب اس کی قیادت پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے انہوں نے کہا عوام کو اپنے میں سے دیانتدار قیادت پیداکرنا ہوگی ہم نوجوانوں کو اپنا امام بنانے کو تیار ہیں وہ اپنی توانائیاں بدی اور انتشا ر پھیلانے والی قوتوں کے لیے استعمال نہ کریں نوجوان اپنا مستقبل اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ وابستہ کریں جس نے اس پاکستان کو دیانتدار قیادت فراہم کی ہے ،انہوں نے کہاکہ روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں سیر ت صحابہ کا مطالعہ کریں ،اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں کتاب پڑھنے کا کلچر عام کریں ،انہوں نے کہاکہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے لیکن کشمیری پوری قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے سیز فائر لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دارارقم سکولز پاکستان کے چیئرمین پروفیسر عرفان احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت نے ہمیشہ قرآن و سنت سے راہنمائی لی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں بدزبانی اور بے حیاتی کے طوفان میں جماعت اسلامی کردار کا دامن تھامے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہر مکتبہ فکر ہماری بات سننے کو تیار ہے انہوں نے کارکنان جماعت اسلامی سے کہا کہ کوئی عبادت اور جدوجہد قربانی کے بغیر قبول نہیں ہوسکتی اس لیے کارکنان اپنے اندر قربانی جیسے جذبے کو پڑوان چڑھانے کے لیے قرآن و سنت سے راہنما ئی لیں تاکہ معاشرے کی درست سمت کو تیزی سے منزل تک پہنچایا جاسکتے اس لیے وہ اچھی با ت کو نرم الفاظ میں عوام تک پہنچائیں اور اپنے کردار سے لوگوں کے دل جتیں اس موقع پر جماعت اسلامی آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری امجد یوسف ، ضلعی امیر چوہدری فرید احمد ، ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر امین مشتاق مرزا اور چوہدری ظہیر عباس نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی جماعت اور تنظیموں کے نمائندہ افراد نے بھی شرکت کی ۔ اس مو قع پر نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر فرید احمد چوہدری نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ارکان نے مجھ پر بھاری زمہ داری ڈالی ہے کہ میں ایسے ماحول میں معاشرے کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کے لیے ایسے لوگوں کی ذمہ داری اٹھاؤں جس کے پاس کوئی جاؤ حشمت نہیں اور نہ ہی انکی تجوریاں ہیں کہ ان کی مدد سے عوام کی خدمت کروں مگر ہمارے پاس مخلص کارکنوں کی ایسی ٹیم ہے جن کے بل بوتے پر معاشرے کے فرعونوں سے ٹکر بھی لی جاسکتی ہے مگر ہم نے حکمت تدبر اور حوصلے سے آگے بڑھنا ہے کرپشن کے ماحول میں دیانتدار اور اچھے لوگوں کو اس ماحول سے نکال کر نیکی کی قوت میں بدلنا ہے تاکہ 2030 بروئے کار لایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی مخالف ہے ہمارے سینے سب کے لیے کھلے ہیں جو شخص بھی ہندوں کی غلامی سے نکل کر اﷲ اور اس کے رسول کی غلامی میں آنے وک تیار ہو وہ ہمارادست وبازو ہے ہم ضلع بھمبر کے ہر فرد تک اپنا پیغام پہنچائیں گے اور اسلامی انقلابی کے لیے تیار کریں گے اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔