پاکستان کے 18کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،سینیٹر سراج الحق

{AF}siraj ul haqپاکستان کے 18کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،سینیٹر سراج الحق{/AF}

 مودی اس صدی کا سب سے بڑا مجرم ہے،عبدالرشید ترابی چکوٹھی( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وقت قریب ہے کہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا تحریک آزادی کشمیر تحریک پاکستان کا تسلسل ہے کشمیر جب تک آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اس وقت تک پاکستان نامکمل ہے ،ہندوستان اندر سے ٹوٹ رہا ہے ہندوستان کے اندر چھوٹے مذاہب والوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ہندوستان کے اندر ایک اور پاکستان بننے والا ہے مودی کے مظالم اسی طرح جاری رہے تو ہندوستان میں امن نا ممکن ہوتا چلا جائے گا مودی کی پہچان دنیا میں قاتل کی ہے اس نے ہزاروں لوگوں کو قتل کیا ہے و ہ قاتل ہے وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی قتل عام کر رہا ہے لیکن میں اپنے بھائیوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان کے 18کروڑ عوام آپ کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے چکوٹھی میں آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے میرے زخمی بھائیوں بہنوں،جیلوں میں قید حریت پسندوں ،میری مظلوم بیٹیاں جن کو بھائیوں کے سامنے برہنہ کیا گیا ہے اﷲ کو گواہ کر کے چکوٹھی کے اس بارڈر پر ہزاروں نوجوانوں کی موجودگی میں اﷲ سے وعدہ کرتے ہیں کہ کشمیرکی آزادی تک ہم انشاء اﷲ جنگ جاری رکھیں گے انڈیا کی بربادی تک جنگ جاری رکھیں گے ،چند کلو میٹر کے فاصلے پر انڈین آرمی ان کے آفیسرز بزدل انڈین آرمی میری آواز سن رہی ہیں تمہارے لیے قیامت کا دن آنے والا ہے تمہاری شامت آئی ہے اپنے آپ کو بڑی طاقت کہنے والی بڑی جمہوریت کے دعوے کرنے والی میری خالی ہاتھ بہنوں کا مقابلہ نہیں کیا بچوں کا مقابلہ نہیں کیا وہ 20کروڑ عوام کا مقابلہ نہیں کر سکتی،آج کا پاکستان 1947,65کا پاکستان نہیں ہے بلکہ ایک ایٹمی پاکستان ہے جذبہ جہاد سے سرشار نوجوان موجود ہیں ،احمد شاہ ابدالی نے مرہٹیوں کو سبق سکھایا تھا آج بھی پاکستان کا بچہ بچہ عزنوی اور ابدالی بنے گا ،سید علی گیلانی 86سال کے ہو گے ہیں یہ بوڑھا آدمی چلا جائے گا لیکن برہان مظفر وانی نے شہادت پا کر تحریک آزادی میں انقلاب برپا کر دیا مقبوضہ کشمیر کے ہر گھر سے ایک برہان نکل رہا ہے پاکستان کا ہر بچہ برہان کے راستے پر چلنے کے لیے تیار ہے اس کے مشن کو مکمل کرنے کے لیے تیا رہے مظلوم اور محکوم کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے آئے ہیں سید علی گیلانی،شبیر شاہ ،میر واعظ اور پوری کشمیر ی قیادت اور عوام کو سلام پیش کرنے آیا ہوں ،14اگست کے بعد عوام کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے یہاں آئے اس کے بعد میں پاکستان کی ساری قیادت کو لاؤں گا ،ہماری اس جدوجہد میں نواز شریف ،عمران خان،بلاول بھٹو بھی ساتھ دے گا ،فضل الرحمان،چوہدری شجاعت بھی ساتھ دے گا پوری قوم آپ کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہے مقبوضہ کشمیر اگر پاکستان کا شہ رگ ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہو اور میں آرام سے بیٹھ جاؤں ،آسیہ اندرابی دشمن کی قید میں ہو اور میں سکون کی تلاش میں رہوں یہ میری غیرت کے خلاف ہے ،ایک بہن کی آواز پر محمد بن قاسم بغداد سے سندھ پہنچے ہم ان کی آواز کیوں نہیں سن رہے ،تاریخ کا ہم پر قرض ہے اورہم پر فرض ہے ،میں پاکستان کے حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کشمیر کے مسئلہ پر سیاست نہیں کرنی ہے ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ،معروف صحافی و اینکر پرسن ریحام خان،ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز،نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ،نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ،غلام نبی نوشہری،امیر ضلع ہٹیاں راجہ شوکت علی خان،قاضی شاہد حمید،منیر اخترآصف یعقوب سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے پر مظلوم عوام کا خون بہا ہے یہ خون رائیگان نہیں جائے گا ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے مودی کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم اس لیے نہیں کی کہ آلو پیاز کی تجارت کی جائے فنکاروں کے تبادلے کیے جائیں بلکہ انہوں نے آزادی کے لیے جان کے نذرانے پیش کیے ہیں ،ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر قائم نہیں رہ سکتے ہم مذاکرات کے حامی ہیں لیکن ایسے مذاکرات جس میں کشمیری بھی بطور فریق اس میں شامل ہوں اور ایجنڈا صرف مسئلہ کشمیر ہو ،انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے تمام جماعتوں اور حکومت کو متفق کیا ہے کہ کشمیر کے لیے ایک متفقہ پالیسی اختیار کی جائے حکومت جس کی بھی ہو کشمیر پالیسی ایک ہو ،اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ میں زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخرے قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ رہوں گا ،انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر میں جو نئی حکومت بنی ہے اس سے بھی میری یہی توقع ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے گی ،میں پاکستان کے ایوان بالا میں کشمیریوں کا نمائندہ ہوں آپ کے حق میں بات کروں گا انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کے لیے حکومت پاکستان بجٹ میں اضافہ کرے ،یہاں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برہان مظفرکی شہادت کے بعد حکومت پاکستان چیف آف آرمی سٹاف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا موقف شاندار اور قابل قدر رہا پاکستان کی پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے اگر مظالم بند نہ کیے اور کشمیریوں کو ان کا حق نہ دیا تو آج ہزاروں افراد چکوٹھی تک پہنچے ہیں اور کل وہ اس منخوس سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے اور اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے انہوں نے کہاکہ یہ عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے کہ وہ 70سالوں کے باوجود کشمیریوں کو ان کا حق نہ دلا سکے ،اقوام متحدہ کشمیریوں کو اپنا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہا کہ مودی قاتل دنیا میں جہاں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے ،اس پروگرام کا مقصد اپنے ان بھائیوں کو یہ پیغام دینا سید علی گیلانی،شبیر شاہ اور حریت قائدین اور وہ لوگ جو جیلوں میں بند ہیں آزاد کشمیر کا بچہ بچہ یہاں کی حکومت سب آپ کے ساتھ ہیں سراج الحق آپ کی پشت پر ہے نہ ہم تنہا ہیں نہ آپ تنہا ہیں اس وقت تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے جب تک پوری ریاست جموں وکشمیر بھارت سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے ،اس موقع پر میں بانکی مون اور او آئی سی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کا نوٹس لے ،بھارت پیلٹ گن جس کا استعمال ممنوں ہے اس کا استعمال کررہا ہے جس سے ہزاروں لوگ بنیائی سے محروم ہو گے ہیں ،یہ پر امن مظاہرے پر امن نہیں رہیں گے اس طرف سے سید علی گیلانی اور دیگر قائدین اور اس طرف راجہ فاروق حیدراعلان کریں گے لاکھوں لوگ نکلیں اور سیز فائر لائن عبور کریں یہ وقت آنے سے پہلے عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلائے ،عالمی برادری بھارت پر پابندیاں لگائے جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہریا جائے نریندر مودی کو ،نریندر مودی اس صدی کا سب سے بڑا جنگی مجرم ہے اس کو کٹہرے میں لایا جائے ،یہ خطہ لوگوں نے جنگ کر کے حاصل کیا ہے ،بھارتی قابض فوج کے ہاتھ مجاہدین نے کھڑے کراد ئیے تھے مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان کی فوج کا قبرستان بنائیں گے ،سراج الحق صاحب ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں آپ نے پوری قوم کو اگھٹا کیا ،انہوں نے کہا کہ 8لاکھ فوج کو نکالنے کے لیے فوج کی ضرورت ہے قائد اعظم کے حکم کے مطابق فوج مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالے ،جنرل راحیل شریف ،میاں محمد نواز شریف صاحب آپ کے لیے یہ آرڈر آج بھی موجود ہے پوری قوم آپ کی پشت پر ہے ،انہوں نے کہا کہ میں پاک فوج کو جومورچوں میں بیٹھی ہے یقین دلاتا ہوں اس خطے کے نوجوان اور ہم مل کر اس خطے کو آزاد کروانے میں آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر