{AF}
کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے 6لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے،وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھار ت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت نہ دیاتو آزاد کشمیرکے لاکھوں افرادکو منحوس سیز فائر لائن کو توڑنے سے کؤئی روک نہیں سکتا،پہلے مرحلے پر مظفرآباد سے چکوٹھی تک پرامن مارچ کیا جائے گا جس کی قیادت سیینٹر سراج الحق اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سمیت قومی قائدین کریں گے،ی پرامن مارچ ہوگاجس میں بچے اور خواتین شریک ہوں گی،ان خیالات کااظہارا نھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آج مظفرآبا دسے تاریخی آزادی کشمیرمارچ کیا جائے گا،مارچ کا آغاز صبح 10مظفرآباد سے ہوگا،مارچ کی قیادت سینیٹر سراج اؒلحق کریں گے،پاکستان اورآزاد کشمیرسے قومی قیادت شریک ہوگی،مارچ میں انسانی حقوق کے اداروں کے سربراہان ،عالمی اور قومی میڈیا کے ذمہ داران سمیت سول سوسائٹی شریک ہوں گی،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے کوئی روک نہیں سکتا،کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے 6لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے،ہزاروں عفت مآب ماؤں کی عصمتیں قربان کی ہیں وہ آزادسے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کشمیرپر اسلام آباد میں ایک ال پارٹیز کانفرنس بلوائیں ،جس میں کشمیرکی آزادی کے منزل کے حصول کا پورا لائحہ عمل دیں،عالمی ماحول سے اسفادہ کرتے ہوئے بھارت کو کہٹرے ؛میں کھڑا کریں،بھارت غیر ممنوعہ اہتھیار استعمال کررہاہے ،پیلٹ گن اسرائیل نے استعمال کی تھی تو عالمی برداری نے اس کانوٹس لیا تھا وہی گن اب بھارت استعمال کررہاہے عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادکشمیراور پاکستان کے عوام کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔