عبدالرشید ترابی کی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے اہم ملاقات 15اگست بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریت کو یوم سیاہ کے طورپرمنانے کی مشاورت

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkعبدالرشید ترابی کی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے اہم ملاقات 15اگست بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریت کو یوم سیاہ کے طورپرمنانے کی مشاورت {/AF}

عبدالرشید ترابی کی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے اہم ملاقات 15اگست بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریت کو یوم سیاہ کے طورپرمنانے اور مظفرآباد سے چکوٹھی آزاد ی کشمیرمارچ کے حوالے سے مشاورت کی کشمیری ذہنی طورپرآزاد ہیں ہندوستان طاقت کے زور پر ان کو غلام نہیں رکھ سکتا،راجہ فاروق حیدر 15اگست کو مظفرآباد سے چکوٹھی آزاد ی کشمیرمارچ تاریخٰی ہوگا،پوری قوم اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی،عبدالرشید ترابی پوری قوم کو 14اگست مبارک ہو،حقیقی آزادی کا جشن اس وقت ہوگا جب کشمیرآزادہو کرپاکستان کاحصہ بنانے گا راجہ فاروق حیدر آزادی کشمیرمارچ میں شرکت کریں گے،آج قاضی حسین احمد مرحوم بہت یاد آرہے ہیں،کشمیرکی آزادی تمام جماعتوں کے مشترکہ ایجنڈا ہے کشمیرپر اہم سب ایک ہیں پوری قوم مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے ساتھ ہے مظفرا ٓباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبد الرشید ترابی نے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر سے اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا اور 15اگست بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے پرمنانے اور مظفرا ٓبادسے چکوٹھی آزادی کشمیر مارچ میں بھی راجہ فاروق حیدر شریک ہوں گے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیری ذہنی طورپرآزاد قوم ہے اس کو بھارت طاقت کے زورپر غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری قوم اور جماعتیں ایک ہیں،راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ اس موقع پر قاضی حسین احمد مرحوم بہت یادآتے ہیں،ان کی تحریک آزادی کے لیے بڑی خدمات ہیں،وہ سیز فائر لائن پر فائرنگ کے باوجود کھڑے رہے ہیں ان کی کشمیریوں سے کمٹمنٹ لازوال تھی،کشمیرکی آزادی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزوہے،یہ ہماری ترجیحی اول ہے،ہم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پوری قوم کو 14اگست مبارک ہو،حقیقی آزادی کا جشن اس وقت ہوگا جب کشمیرآزادہو کرپاکستان کاحصہ بنانے گا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 15اگست کو مظفرآباد سے چکوٹھی آزادی کشمیرمارچ میں پوری قوم شریک ہوگی یہ قوم ایشو ہے اس پر ہم سب اہم ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس حوالے چکوٹھی تک دورہ ہے عوام کے جذبات قابل دید ہیں،عوام اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر