{AF}
جماعت اسلامی ویژن 2030لے کرمیدان میں نکلی ہے کارکن اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،نورالباری {/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ویژن 2030لے کرمیدان میں نکلی ہے کارکن اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہمارا ہدف ہے اسلامی فلاحی ماڈل ریاست قائم کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،جماعت اسلامی کے کارکن اپنی ذات سے اس کا آغاز کریں عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ،جماعت اسلامی نے باحیثیت ایک سیاسی جماعت وہ کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں جو کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے دامن میں نہیں ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران جماعت اسلامی کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع زاہد الحسن ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی نے تعلیم کے میدان میں صحت اور خدمت کے میدان میں عوام کی بھرپور مدد کی ہے متاثرین سیز فائر لائن کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جماعت اسلامی اور اس کے اداروں کے رضا کار ہمہ وقت اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی صرف انتخابات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ دعوت تنظیم خدمت کے ساتھ ساتھ انتخابات کے موقع پر انتخابی عمل میں بھی حصہ لیتی ہے انہوں نے کہاکہ ظلم اور نا انصافی کے خلاف جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی حکومت کے اچھے کاموں کی تحسین کرتے ہیں اور مزید اصلاح احوال کی ضرورت ہے