عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی 7ویں مرتبہ امیر کا حلف اٹھا لیا

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی 7ویں مرتبہ امیر کا حلف اٹھا لیا{/AF}

 18کروڑ پاکستانی عوام کشمیر یوں کے شانہ بشانہ ہیں ان کو آزادی کی نعمت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا،سراج الحق جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے میدان میں اتری ہے،عبدالرشید ترابی کشمیریوں نے5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں اتنی بڑی قربانیاں دینے والی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا،جنرل راحیل شریف اور میاں نواز شریف مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح اور دوٹوک پالیسی اپنائیں اسلام آباد( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نو منتخب امیر عبدالرشید ترابی کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ18کروڑ پاکستانی عوام کشمیر یوں کے شانہ بشانہ ہیں ان کو آزادی کی نعمت سے کوئی محروم نہیں کرسکتا،کشمیریوں نے5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں اتنی بڑی قربانیاں دینے والی قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا،جنرل راحیل شریف اور میاں نواز شریف مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح اور دوٹوک پالیسی اپنائیں، جب تک پاکستان میں ایک اسلامی قیادت کی حکومت قائم نہ ہو جائے مسائل حل نہیں ہو نگے،پاکستان کو سیاسی پنڈتوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے،پاکستان کو معاشی سیاسی دہشتگردی نے اسمبلیوں میں یرغمال بنایا ہوا ہے کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے مسئلے ہیں ،پانچ لاکھ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام یوم تاسیس ،یوم شہداء کشمیر اور عبدالرشید ترابی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا حلف اٹھایا،سراج الحق نے کہا کہ 5لاکھ افراد نے جام شہادت نوش کیامگر بدقسمتی سے شہداء کے ورثا نے مجاور کا کردار ادا کیا اور ان کے مورچوں کو نہیں سنبھالا حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مفادات سے بالا تر ہو کر جہاد کا راستہ اختیار کرنا ہو گا،اﷲ کا وعدہ ہے کہ وہ جلد فتح یاب کرے گا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنا حق ادا کر دیا آج بھی 80سالہ سید علی گیلانی کوہ ہمالیہ کی طرح میدان میں موجود ہے،دھمکیاں،جیل اسے اپنی جگہ سے نہیں ہلا سکے،پاکستان کے حکمرانوں کے قدم ڈھگما گئے تو شیر مجاہد سید علی گیلانی نے اسلام آباد کے حکمرانوں کو بھی حوصلہ دیا اسلام آباد کی سر زمین کی طرف سے 18کروڑ عوام آپ کے ساتھ ہیں یہ دینی اور ملی فریضہ ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے،قائد اعظم نے اسے شہ رگ قرار دیا مولانا مودودی نے اسے اپنے جسم کا حصہ قرار دیا،انہوں نے کہا کہ قائدین حریت اور سیاسی جماعتوں جو اس جدوجہد میں پیش پیش ہیں ہم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آزاد کشمیر کی قیادت کا امتحان ہے ان کی جدوجہد مظفرآباد کی چھوٹی کرسی کے لیے ہے یا کشمیریوں کے لیے ان کی ترجحات سے ثابت ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت ایک پیج پر اگھٹی ہو کر مضبوط موقف اپنائے تو حکومت پاکستان اس پر لبیک کہے گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمیں کو ئی گلہ نہیں مگر میں میاں نواز شریف اور راحیل شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنا ایجنڈا واضح کریں،ہم اقوام متحدہ سے گلہ تو کرتے ہیں مگر آپ کشمیریوں کا ساتھ دیں،ہندوستان سے دوستی کی باتیں چھوڑ دیں دورنگی تر ک کریں،دوستی شہداء کے مقدس لہوسے غدار ی ہے انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پنجاب،سندھ ،خیبر پختوانخواہ،بلوچستان،فاٹا اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوامی مہم کے ذریعے عوام کو اپنا ایجنڈا پیش کریں گے کشمیر جس میں ترجیح او ل ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نوشتہ دیوار پڑھ لے طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو کبھی غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیریوں نے آبادیاں ویران کر کے قبرستان آباد کیے ہیں نسل در نسل قربانیاں پیش کی ہیں تاریخ کو کبھی مسخ نہیں کیا جا سکتاانہوں نے کہا کہ کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مذاکرات کے لیے ہم تیار ہیں اس کے علاوہ ہمیں کوئی آپشن قبول نہیں انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پشت پر امریکہ کو سمجھتا ہے تو میرا یقین ہے کہ ہماری پشت پراﷲ ہے 313نے 1000کا مقابلہ کیا تھا مومنوں اور مجاہدین کا لشکر اسلحہ نہیں ایمان کی بنیاد پر کامیاب ہوتا ہے نظریے کی بنیاد پر کامیاب ہوتا ہے افغانستان میں بڑے بڑے سپر پاور آئے تھے بڑا اسلحہ اور گمان لے کر آئے تھے مگر ایمان کی طاقت نے انہیں شکست سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو جب بھی پکارا الیکشن کے بائیکاٹ کی کال دی تو پولنگ اسٹیشن ویران تھے،جلسے جلوسوں میں لاکھوں افراد موجود بازار بند کیے خون پیش کیا اسلام اور پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کیا مگر جب کشمیری منزل کے قریب ہوتے ہیں تو اسلام آباد سے غداری کی گئی یہاں سے یوٹرن لیا گیا کہیں کرکٹ ڈپلومیسی ،فنکار اور پیاز ڈپلومیسی جب تک اسلا م آباد میں ایک انقلابی حکومت قائم نہیں ہوتی اس وقت نہ پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے اﷲ سے ڈرنے والے دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے،ایک فلاحی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ جدوجہد کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے اقوام متحدہ کفن چوروں کا ٹولہ ہے اسلامی سربراہوں کا فرض ہے کہ وہ اجلاس بلائیں طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں طیب اردگان پوری ملت اسلامیہ آپ کی پشت پر ہےOIC مردہ لاش ہے اسے اعلان کرنا چاہیے کہ غزہ پر حملہ اسلام آباد،ریاض،دبئی،ایران پر حملہ تصور کیا جائے،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو ماڈل اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں نوجوان آگے بڑھ کر اﷲ کے دین کے لیے اپنی جوانیوں کو وقف کریں اسی صورت میں کشمیر آزاد ہو گا اور ہمارے مسائل بھی حل ہوں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ 13جولائی تحریک آزادی کاایک سنگ میل باب ہے جس طرح 22کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ شیخ عبداﷲ اس وقت غلط فیصلہ نہ کرتے کشمیر نیشنل ازم کے جال میں نہ پھنستے ہم اسی وقت منزل حاصل کر چکے ہوتے اسی ساری جدوجہد میں کشمیری کبھی تنہا نہیں رہے پنجاب سے 32ہزار نوجوان سیالکوٹ سے گئے وہاں قید ہو گئے خبیرپختوانخواہ سے لوگوں نے جا کر مہاراجہ کے خلاف جہاد کیا،کشمیری اور پاکستان مل کر اس مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،نامساعد حالات میں کشمیریوں نے اس تحریک کو زندہ رکھا،آزاد کشمیر کے تین بڑے قائدین کا تحریک آزادی میں بڑا کردار رہا مگرشملہ معاہدے آرپار کے کشمیریوں کو مایوسی ہوئی ادھر شیخ عبداﷲ نے سرنڈر کیا اور یہاں غازی ملت سردار ابراہیم اور کے ایچ خورشید بھی سرنڈر ہو گئے اورپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کے لیے بہت سازشیں ہوئیں مگر جماعت اسلامی کی قیادت نے مولانا عبدالباری،کرنل رشید عباسی اور ہماری ساری ٹیم نے کردار ادا کیا،بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ ہماری پشتیبانی کی مرحوم قاضی حسین احمد ،سید منور حسن اور سراج الحق نے کئی مجاہدین کو میدان میں اتارا ان کے عزیز واقارب بھی شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی لحاظ سے خطے کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کریں گے سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں کشمیریوں کی منزل حق خودارادیت آج کے موقع پر فلسطین کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں مسئلہ کشمیر اور فلسطین امت کے مسائل ہیں،انڈیا اسرائیل اور امریکہ یہ پاٹنر ہیں اور ساری طاقت مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب اظہر اقبال حسن،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی،نورالباری ،محمود الحسن چودھری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر