حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان ترکی میں 75ممالک کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت سے استفادہ کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے،نائب امراء

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkحکومت آزاد کشمیر اور پاکستان ترکی میں 75ممالک کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت سے استفادہ کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے،نائب امراء{/AF}

 جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے ترکی میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے موقع پر 75ممالک کے دو سو مندوبین سے کشمیریوں کے حق میں قرار داد منظور کروا کر بڑی پیش رفت کی ہے اس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی اور ہندوستان کا جابرانہ قبضہ بے نقاب ہوا ہے،اہل کشمیر اور جماعت اسلامی اسلامی تحریکوں کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کر کے ہندوستان پر دباؤ بڑھایا جائے تا کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے،ہندوستان کے نئے وزیر اعظم نریندر مودی کشمیریوں کی مسلم تشخص ختم کرنے کی سازش کریں گے تو کشمیری پہلے سے زیادہ منظم اور متحد ہو کر تحریک چلائیں گے مظفرآباد،راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امراء، ڈاکٹر خالد محمود،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ،ڈاکٹر مشتاق،مشتاق ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان ترکی میں 75ممالک کے 200مندوبین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کر کے پیدا کردا موافق حالات سے فائدہ اٹھائے،ہندوستان کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا جائے اس کے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا جائے اس کے لیے جامع حکمت عملی اور ٹھوس پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ طور پر کیا،انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی نے ترکی میں عالمی کانفرنس کے موقع پر تاریخ ساز کام کیا ہے جس سے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی اور کشمیریوں کو نیا حوصلہ ملے گا،انہوں نے 75ممالک سے آئے ہوئے مندوبین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کشمیریوں کے حق کی حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس سازگار ماحول سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ہندوستان پر دباؤ بڑھایا جائے اور وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اہل کشمیر عالمی کانفرنس کے انعقاد کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کوئی ایک ملک بھی ایسا نہیں ہے جو ہندوستان کے قبضے کو جائز سمجھتا ہو اور ہندوستان کی اس رٹ کو تسلیم کرتا ہو کہ کشمیرا س کا اٹوٹ انگ ہے انہوں نے کہا کہ 75ممالک نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کے ساتھ ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس قوم کو مزید منظم انداز سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر