عبدالرشید ترابی کی مسئلہ کشمیر پرپیش کردہ قراد75ممالک کے 200مندوبین نے متفقہ طورپر منظورکردی

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی مسئلہ کشمیر پرپیش کردہ قراد75ممالک کے 200مندوبین نے متفقہ طورپر منظورکردی {/AF}

 ہندوستان کشمیرمیں انسانی احقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودا رادیت فراہم کرے ،متفقہ قرارداد عالمی امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے کشمیریوں کو ان کاحق دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،OIc اقوام متحدہ اور عرب لیگ ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں تاکہ ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کا پیدائشی حق دے،کشمیری اپنے حق کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے،پوری امت کشمیریوں کے بنیادی اور پیدائشی حق کے حصول میں ان کے ساتھ ہے استنبول ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ،کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے کنوینئر سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے ترکی دارلحکومت استنبول میں ایسام کے زیراہتمام منعقدہ عالمی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قراردادپیش کی جو متفقہ طورپر منظور کر لی گئی،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ترجمان راجہ ذاکرخان کی رپورٹ کے مطابق اس عالمی کانفرنس میں اسلامی تحریکوں کے سربراہان ،اسلامی ممالک کی حکومتوں کے اہم پوزیشن ہولڈرز،سکالرز،سفارت کار صحافی، انسانی حقوق کی تنظیمات کے سربراہان شامل ہیں،75ممالک کے 200مندوبین نے کشمیرپر قرارداد منظور کی اور ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کرے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیاہے کہ OICاقوام متحدہ او ر عرب لیگ ہندوستان پر دباؤ بڑھائیں تاکہ ہندوستان نے جو پوری دنیا کے سامنے کشمیریوں سے ان کا حق دینے کا عہد کیا تھا وہ پورا کرے اور کشمیریوں کو حق دے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،قرارد اد میں لکھا گیا ہے کہ عالمی امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اس کو حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،مسئلہ کشمیرامت کا دیرینہ مسئلہ ہے اور پورے امت کشمیریوں کے بنیادی حق کی حمایت کرتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر