ایکٹ 74غلامی کی دستاویز ترامیم وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid ایکٹ 74غلامی کی دستاویز ترامیم وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہکشمیریوں نے قربانیاں پیش کر کے آزادی حاصل کی ہے اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے بے پناہ خون بہہ چکا ہے اور سروں کی فصلیں مسلسل کٹوائی جا رہی ہیں بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کرنے کے لیے تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر ایکٹ 74میں ترامیم کر کے مسودہ پارلیمانی کمیٹی نے تیار کیا ہے اس کو اسمبلی میں پیش کر کے منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو فوری ارسال کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کا کردار بنیادی ہے جماعت اسلامی بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے نئے انداز سے تحریک کا آغاز کیا ہے اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے حصے کا کام با احسن طریقے سے کیا ہے اب ان کی اس تحریک کو آزادی کی منزل تک پہنچانا یہ بیس کیمپ کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے کے عوام کو با وقار بنانے کے لیے ہر سطح پر اپنے موقف کو جرت مندی کے ساتھ پیش کررہی ہے آزاد خطے کی روایتی پارٹیوں اور قیادتوں نے قومی وقار کا جنازہ نکال دیا ہے یہ قیادت نہ تو عوامی مسائل حل کر سکی نہ ہی تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کو ئی موثر کردار ادا کر سکی اور نہ ہی بیس کیمپ کے عوام کی عزت اور وقار بحال کر سکی انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ 1جون کو قائد پاکستان امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پونچھ کی دھرتی راولاکوٹ میں فقید المثال استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ پونچھ کے غیور اور بہادر عوام قائد پاکستان کا تاریخی استقبال کرنے کے لیے یکم جون کو راولاکوٹ پہنچیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر