ممتاز قادری ناموس رسالت ؐ کی علامت بن کر ابھرے ہیں،پاکستان کو 73کے دستور کے مطابق عملی اسلامی ریاست بنایا جائے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiممتاز قادری ناموس رسالت ؐ کی علامت بن کر ابھرے ہیں،پاکستان کو 73کے دستور کے مطابق عملی اسلامی ریاست بنایا جائے، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ممتاز قادری ناموس رسالت ؐ کی علامت بن کر ابھرے ہیں،پاکستان کو 73کے دستور کے مطابق عملی اسلامی ریاست بنایا جائے ریاست کے محافظ ہی آئین اور قانون شکنی کریں گے تو اس کا ردعمل ہو گاکوئی بھی فرد آئین سے بالا نہیں ہے میاں نواز شریف مسلم لیگ کے قائد کی حیثیت سے پاکستان میں اسلامی نظام کا اعلان کریں لاکھوں شہداء نے قربانیاں اسلامی پاکستان کے لیے پیش کی تھیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ممتاز قادری کے حوالے سے نکالے گئے جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور تحفظ کا انخصار اسلامی نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے لوگوں کے احساسات اور جذبات سے نہ کھیلا جائے انہوں نے کہا کہ جذبہ حرمت رسول ؐ کے تحفظ کا صحیح طریقہ یہ ہے تما م مسلکی اور فرعی اختلافات سے بالا تر ہو کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے مشترکہ کوشش کی جائے پاکستان کو اس وقت سیکولر قوتوں اور عالمی استعمار نے یرغمال بنایا ہوا ہے اس سے بھی آزاد کروانے کی ضرورت ہے ممتاز قادری کو قوم کی طرف سے جس طرح خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے حکمران ان جذبات کا ادراک کریں ،انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے معروف مفکر ابن تمیہ نے کہا تھا کہ جنازے فیصلہ کریں گے کہ کون حق ہے اور کون نا حق ہے سلمان تاثیر کے جنازے کا منظر بھی لوگوں نے دیکھا اور ممتاز قادری کے جنازے بھی دنیا کے سامنے ہیں فیصلہ ہو چکا ہے وقت پر کون ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر