قابض بھارتی افواج کی جانب سے 72گھنٹوں میں 18افراد کی شہادت پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamقابض بھارتی افواج کی جانب سے 72گھنٹوں میں 18افراد کی شہادت پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کی جانب سے 72گھنٹوں میں 18افراد کی شہادت پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ہندوستان نے کشمیر میں غیر اعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے عالمی برادری کی خاموشی کی شہ پا کر ہندوستان مزید ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے ،گورنر راج کے بعد مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے بیس کیمپ کی قیادت مشاورت کر کے سیز فائر لائن کو اپنے پاؤں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں جو ہمیں پکار رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان فوری کشمیریوں کی جانوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرے ،ہندوستان ہٹ دھرمی پر قائم ہے مذاکرات کا جواب بھی دھمکیوں سے دے رہا ہے ان حالات میں ہمارے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کشمیری مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں لیکن نریندر مودی حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں نریندر مودی کے مظالم کے خلاف کشمیرکا بچہ بچہ ایٹم بم ثابت ہو گا ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے عالمی برادری کی ضمانت پر 1947میں ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اگر عالمی برادری کی سرد مہری اسی طرح جاری رہی توکشمیر میں ایک بار پھر مسلح جہاد شروع ہو گا انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے اندر پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ،انجینئرز،پروفیسرز اس تحریک کا ہر اول دستہ بن چکے ہیں آزاد خطے کے 45لاکھ اور مہاجرین کے 20لاکھ لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے تو ہندوستان کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر