مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 71دن بیت گے حکومت پاکستان تقریروں سے آگے نہ بڑھ سکی ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidمقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 71دن بیت گے حکومت پاکستان تقریروں سے آگے نہ بڑھ سکی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 71دن بیت گے حکومت پاکستان تقریروں سے آگے نہ بڑھ سکی ،حکومت پاکستان 80لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے ،ہندوستان نے جنگ مسلط کررکھی ہے اور کس حملے کا انتظار کررہے ہیں ،اقوام متحدہ کے چیپٹر 7کے مطابق ہندوستان کے خلاف کارروائی کروائی جائے ،جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے ،جماعت اسلامی کے پاس اعلیٰ نصب العین اور بہترین لٹریچر موجود ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ،قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں ،تفہیم القران اور محسن انسانیت کے مقدمے بار بار پڑھنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ سید مودودی ؒ نے تمام علوم حاصل کرنے کے بعد خالی ذہن ہو کر قرآن کا گہرا مطالعہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے تحریک برپا کی جائے 1941کو70افراد جو وقت کے عظیم انسان تھے انہوں نے جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی ،70افراد سے شروع ہونے والا یہ قافلہ آج پوری دنیا میں اﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہد کررہا ہے ،جماعت اسلامی اس دھرتی پر نعمت سے کم نہیں ،جماعت اسلامی کے کارکن پہاڑی کا چراغ اور زمین کا نمک ہیں آپ اس تحریک کے گل ہائے سرسبد ہیں اﷲ کا شکر ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں اس تحریک سے وابستہ کیا جو درست تصور دین لے کر محض اﷲ کی رضا کے لیے میدان جہاد میں ہے انہوں نے کہاکہ معصب بن عمیر ؓ جو عرب شہزادہ تھا جب اسلام قبول کیا تو والد نے گھر سے نکال دیا ٹاٹ کا لباس پہن نبی پاک ؐ کے حضور حاضر ہو تو نبی پاک ؐ کی آنکھوں میں بھی آنسو آگے معصب بن عمیر ؓ دعوت کے نتیجے میں کئی لوگ جلیل القدر صحابی بنے انہوں نے کہاکہ اسلامی تحریک اس خطے میں امید کی واحد کرن ہے آپ اﷲ کے پیغام کو اﷲ کے بندوں تک پہنچائیں ان کے دکھ درد میں شریک ہوں انہوں نے کہاکہ ایک طرف میرپور میں متاثرین زلزلہ کی مدد کرنی اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں نریندر مودی نے 80لاکھ لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ان کی آزادی کے لیے بھی جدوجہد کرنی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر