{AF}
جماعت اسلامی8جولائی کو برہان مظفر وانی شہید کی یاد میں پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں پروگرامات کا انعقاد کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی8جولائی کو برہان مظفر وانی شہید کی یاد میں پورے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں پروگرامات کا انعقاد کرے گی ،حکومت کی طرف سے بھی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،آزادکشمیر کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں مل کر ہندوستان کو پیغام دیں کہ آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہم ایک ہیں ،جماعت اسلامی آزاد خطے کا مستقبل ہے اﷲ کی زمین پر اﷲ کی رضا کے لیے اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے والے خوش نصیب لوگ ہیں ہمارا نصب العین اعلیٰ اور ارفعہ ہے جماعت اسلامی کے کارکنان اور ہر سطح کے ذمہ داران اﷲ کے اس پیغام کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں،بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے سہ ماہی لیڈر شپ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے نائب امراء،راجہ جہانگیر،نورالباری،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم ،پروفیسر ڈاکٹر بشیر جمعہ،پروفیسر ڈاکٹر ظفر الہٰی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،لیڈر شپ ورکشاپ کے موقع پر سہ ماہی کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہدف طے کیے گئے ،امراء حلقہ جات نے اپنے اپنے حلقوں کی رپورٹ پیش کی ،ورکشاپ میں گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی گئی ،ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں سیرت صحابہ ؓ اور سیرت صلحاء کامطالعہ کریں ،انہوں نے کہاکہ آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنائیں گے ،کارکن ویژن 2030کو لے کر میدان میں نکلیں مستقبل اسلامی تحریک کا ہے انہوں نے کہاکہ آبلہ پائی اور صحرانوردی کے بغیر انقلاب نہیں آسکتا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہمارا ہدف ہے ،برہان مظفر وانی شہید کے بعد اور اس سے قبل شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیر کی آزادی جلد کشمیری قوم کو نصیب ہو گی ہندوستان گورنر راج کی آڑ میں ظلم کی انتہا کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے انہوں نے ہدایت کی جماعت اسلامی 8جولائی کو برہان مظفر وانی شہید کی یاد میں پروگرامات کا انعقاد کرے ۔