{AF}
13ویں آئینی ترامیم سے آزاد حکومت اور اسمبلی با اختیار ہوئی ہے جو فاروق حیدر خان سمیت دیگر قائدین کا بڑا کارنامہ ہے ، رفعت عزیز{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ 13ویں آئینی ترامیم سے آزاد حکومت اور اسمبلی با اختیار ہوئی ہے جو فاروق حیدر خان سمیت دیگر قائدین کا بڑا کارنامہ ہے ،آئینی ترامیم کا پراسس جاری رہتا ہے جو سقم رہ گے ہیں وہ آنے والے دور میں دور ہو جائیں گے ،8جولائی برہان مظفر وانی شہید اور13جولائی یوم شہداء کشمیر بھرپور طریقے سے منائے جائیں ،میری تجویز ہے کہ یہ ایام حکومت کی طرف سے ہوں اور تمام پارٹیوں کو اس میں شریک کیا جائے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو اچھا پیغام جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت بااختیار اور باوسائل ہوئی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان اختیارات کا درست استعمال کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ آئینی ترامیم کے حوالے سے جماعت اسلامی کا دیرینہ موقف تھا اسی طرح دیگر پارٹیاں آئینی ترامیم کے حوالے سے یکسو تھیں اس مرحلہ طے ہو گیا ہے جو خوش آئند ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں ۔