25جولائی ترازو پر مہر لگا کر مہاجرین کے وسائل لوٹنے والوں کا احتساب کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid25جولائی ترازو پر مہر لگا کر مہاجرین کے وسائل لوٹنے والوں کا احتساب کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

گجرات (پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 25جولائی ترازو پر مہر لگا کر مہاجرین کے وسائل لوٹنے والوں کا احتساب کریں،ایل اے 38جموں 5کے عوام سابق منتخب ممبران سے کارکردگی پوچھیں انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں،ذاتی مفادات اور اپنے بینک بیلنس میں اضافے کے علاوہ ان کی کوئی کارکردگی نہیں ہے،5سال بعد پارٹیاں بدل بدل کر سبز باغ دکھانے والوں کو عوام مسترد کریں،کشمیر فروش ووٹ کے اہل نہیں،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبان ہے چہرے نہیں نظام بدلنے کے لیے جدوجہدکررہے ہیں وسائل کا درست استعمال کیا جاتا تو کشمیری مہاجرین کسمپرسی کی زندگی نہ بسر کررہے ہوتے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار اسمبلی ایل اے 38جموں 5پروفیسر رانا عمر صدیق جرال کی انتخابی مہم کے دوران ٹانڈہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادکشمیر محمدتنویر انور خان،نامزد امیدوار اسمبلی رانا عمر،امیر جماعت اسلامی گجرات ضیاء اللہ شا ہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر مشکل ترین مراحل سے گزررہی ہے بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے تقسیم کشمیر کی سازشوں کو مقابلہ جماعت اسلامی کے باکردار ممبران ہی کرسکتے ہیں،ذاتی مفادات کے لیے پارٹیاں بدلنے والے قومی مجرم ہیں وہ کل قومی مفادات کا سودا کرنے سے گریز نہیں کریں گے،جماعت اسلامی امید کی واحد کرن جماعت اسلامی کی قیادت اور ذمہ داران نے تحریک آزادی کشمیر میں اپنا خون پیش کیا 5لاکھ شہداء کا مقدس لہو ہم پر قرض ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مقابلہ تین حکومتوں سے ہے وفاقی حکومت،پنجاب حکومت اور سندھ حکومت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ آزادکشمیر کو فتح کرنے کے در پہ ہے لیکن آزادکشمیر میں قومی قائدین ہندوستان کے مظالم کو اجاگر کرنے اور اسے پیغام دینے کی بجائے پاکستان کی گندی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور انہیں آزادی کے بیس کیمپ کی حساسیت کو کوئی ادراک نہیں انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح اگر مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی اس کی راہ میں دیوار ثابت ہو گی،دولت اور سرمائے کی بنیاد پر کسی کو یہ حق نہیں کہ عوامی حقوق پر شب خون مارے ریاست جموں وکشمیر کے عوام باشعور ہیں وہ اپنے منتخب خود کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ 1947ء جموں اور ویلی سے آگ او ر خون کی ندلیاں عبور کر کے کلمہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں آج بھی بے سروسامانی کے عالم میں ہیں کشمیر ی جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ہم ان کے بنیادی مسائل 5سال میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر