{AF}
ڈاکٹر خالد محمود خان 18جولائی کو امارت کا حلف اٹھائیں گے،راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}
ڈاکٹر خالد محمود خان 18جولائی کو امارت کا حلف اٹھائیں گے،راجہ فاضل حسین تبسم اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ نو منتخب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان 18جولائی کو مرکز جماعت اسلامی کھنہ اسلام آباد میں امارت کا حلف اٹھائیں گے ،ترجمان کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود خان دوسرے سیشن کے لیے امیر منتخب ہوئے ہیں ان کا یہ سیشن 2020تا 2023ہے ،ترجمان کے مطابق انہوں نے کہاکہ حلف کے موقع پر آزادکشمیر اور پاکستان سے اہم شخصیات سمیت سیاسی ،سماجی اور صحافی شرکت کریں گی ۔