25جولائی کو عوام جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو ووٹ دیں، سراج الحق

{AF}siraj ul haq 25جولائی کو عوام جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو ووٹ دیں، سراج الحق{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو ووٹ دیں،صحت تعلیم مفت فراہم کریں گے،کشمیر کی آزادی اور نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہم دیتے ہیں ہمارے پاس صاف شفاف اور اجلے کردار کی قیادت موجود ہے،تحریک آزادی کشمیر میں جتنی قربانیاں جماعت اسلامی نے پیش کیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہیں،اسلام آباد کے حکمرانوں کو بیس کیمپ کی حساسیت کاادراک ہونا چاہیے،جب کشمیری بین الاقوامی سطح پر خود اپنا مقدمہ پیش کریں گے تو دنیا کی توجہ مبذول ہو گی جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور پر قراردادوں پر عمل ہوسکتا ہے تو کشمیر پر کیوں نہیں ہوسکتا،پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیریوں کی پشت پر ہم کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں کشمیریوں کو اس جدوجہد کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے،کشمیری استقامت کا پہاڑ،عزت کی موت قبول ہے ہندوستان کے ساتھ رہنا کسی صورت قبول نہیں ہے،کشمیر ی مائیں،بہنیں بہادر ہیں ان کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،کشمیرکے بہادر اور جرأت مند مسلمان آج بھی مقتل میں کھڑے اذان دے رہے ہیں اور آزادی کی صدائیں بلند کررہے ہیں،وادی کو سب سے بڑی جیل بنا کر بھی مودی حکومت ان کے حوصلے پست نہیں کرسکی قائد اعظم کے فرمان کے مطابق اپنی شہ رگ کی آزادی کے لیے صرف وکیل بننا کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مظفرآباد میں کشمیر بچاؤ کانفرنس میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،شیخ عقیل الرحمان،ارشد بخاری،نذیر شاہ،شاہد حمید، مہران معروف،راجہ آفتاب،بشیر اعوان،اسد اسلم،خالد زیدی،عزیر غزالی،عبدالصمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کا مظفرآباد میں خطاب کہ جوایل او سی کو کراس کرکے اپنی دھرتی کی آزادی کی جدوجہد کرتا ہے وہ غدار ہے تو پھر مودی اور عمران کے بیانیے میں کیا فرق ہے،ہندوستان کی سنگینوں کے سائے میں سرینگر لال چوک میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا نے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں،1947ء میں ہمارے علاقوں سے بزرگ ڈوگرہ سامراج کے خلاف جہاد کر کے کشمیریوں کی مدد کی،پاکستان کی اسٹبلشمنٹ نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی بات کی تو پیپلز پارٹی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا حقیقت میں یہ ایک ہیں،انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں سب سے توانا آواز عبدالرشید ترابی تھے کشمیر پر توانا آواز عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی ہے،ایک ہزار سال جنگ لڑنے والے ایک دن بھی جنگ نہ لڑسکے ہماری قیادت کے بچے کشمیر میں شہید ہوئے،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے بجٹ پر سینیٹ میں آواز بلند کی تو ترقیاتی بجٹ دوگناہ اضافہ کیا بیس کیمپ کے عوام جماعت اسلامی کے باکردار امیدوران کو ووٹ دیں تا کہ اسمبلی کے فلور پر توانا اور موثر آواز بلند ہو انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی ضرورت 350میگاواٹ بجلی ہے لیکن ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے باوجود خطہ لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر آزادکشمیر کے عوام کی بجلی کی رائلٹی فراہم کرے گی،انہوں نے کہاکہ یہاں کے نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کریں،سرکاری تعلیم ادارے محدود ہو چکے،جماعت اسلامی تعلیم مفت فراہم کرے گی،انہوں نے کہا کہ آپ کا ووٹ شہداء کشمیر کی امانت ہے ووٹ کے ذریعے شمع آزادی کو بلند کرسکتے ہیں کشمیری پاکستان کی قیادت کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ آپ نے دیگر جماعتوں کو آزما لیا پاکستان میں پی ٹی آئی کو دیکھا پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان میں بے روزگاری اور کرپشن تحفہ دیا ہے،ترازو عدل کا نشان عوام ترازو پر مہر لگا کر ہمارے نامزد کردہ امیدواران کو کامیاب کرائیں،یہ انتخابات کشمیر کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں اچھے اور باکردار افراد منتخب ہوں گے تو یہاں کے لوگ وقار کے ساتھ باعزت زندگی گزار سکیں گے،انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر اپنے مسائل کے حل کے لیے کوشش کرناہوگی۔ اس وقت دنیا میں ہر جگہ مسلمان ظلم و تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ کشمیر و فلسطین کے مسلمان دہائیوں سے ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں مگر عالمی برداری خاموش تماشائی کا کردار اد ا کر رہی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ لوٹے جمع کر کے ربڑ سٹمپ کے ذریعے کٹھ پتلی اسمبلی بنانے اور تقسیم کشمیر کی باتیں ہورہی ہیں اگر کوئی ایسی سازش کی گئی تو جماعت اسلامی اس کے خلاف مزاحمت کرے گی،جماعت اسلامی وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی پاکستان کے عوام سے ہمیں کوئی گلہ نہیں ہمارا گلہ پاکستان کے حکمرانوں سے رہا ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور آزادکشمیر فتح کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائیں جہاں 2سال سے عوام لاک ڈاؤن میں مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہے اس کو چھڑانے کے لیے ریاست پاکستان قائد اعظم کے سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق عملی اقدامات کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر