73سالوں سے عوام کو چہرے بدل بدل کر لوٹا جارہاہے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid 73سالوں سے عوام کو چہرے بدل بدل کر لوٹا جارہاہے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

دھیرکوٹ،ریالہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جمو ں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ 73سالوں سے عوام کو چہرے بدل بدل کر لوٹا جارہاہے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جماعت اسلامی آزاد خطے کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائے گی،بیس کیمپ کی خوشحالی اور کشمیرکی آزادی ہمار ا ہدف ہے،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ ہے گی،راجہ فاروق حیدر طے شدہ معاہدے کے مطابق عمل درآمد کریں،بشارت شہید روڈ سمیت دیگر منصوبے جو طے کیے گئے تھے ان پر عمل درآمدکیا جائے ،اگر ان پر عمل نہ ہوا تو جو لائحہ عمل غربی باغ کی جماعت اسلامی بنائے گی وہی جماعت اسلامی کا لائحہ عمل ہوگا،ان خیالات کااظہارانھوں نے سردار نسیم عباسی جو اپنے خاندان سمیت مسلم کانفرنس سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوئے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میجر لطیف خلیق،سعید جوش،جاوید عارف عباسی ،عبیدالرحما ن ،نسیم عباسی،افتخار عباسی،مشکور عباسی،حاجی اوزیر عباسی،جے آئی یوتھ کے غربی کے صدر زہد عباسی امتیاز عباسی سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر نئے شامل ہونے والے،گلزار ،ماسٹر نذیر،رفیق،بشیر،گلفراز،حاجی خلیل ،جہانیگرخان،عرفان سلیم ،ابراہیم ذولفقار،نسیم عباسی کے دیگر خاندان کے لوگ شامل ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمودخان نے نئے شامل ہونے والوں کو ستقامت کی دعا کی اور خوش آمدید کہا،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اﷲ کے دین کی دعوت لے کر اٹھی ہے اﷲ کاپیغام اﷲ کے بندوں تک پہنچانا ہے،انسانوں کے دلوں پر دستک دیں لوگوں سے دل ما نگیں ایک دل گئی لوگوں کے ساتھ لے کر آئے گا،جماعت اسلامی اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے میدان جہاد میں ہے،ہماری جدوجہد کا مقصد اﷲ کی رضا ہے ،لوگوں کو اﷲ کی طرف بلائیں،ہمارے لیے حالات ساز گار میں کئی ممالک میں اسلامی تحریکیں مشکل میں کام کررہی ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکے اندر ظلم کی انتہاہورہی ہے عالمی برادری خاموش ہے ،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی نے خدمت کے میدان میں اور تحریک آزادی کشمیرکے حوالے سے گراں قدر خدمات سرا نجام دی ہیں۔جماعت اسلامی ہی اس خطے میں اﷲ کے نظام کے قیام کے ذریعے مسائل حل کرسکتی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر