ہندوستان کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے سوا کروڑ کشمیری گذشتہ 69سالوں سے اپنے بنیادی اور پیدائشی حق سے محروم رکھے گئے ہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے سوا کروڑ کشمیری گذشتہ 69سالوں سے اپنے بنیادی اور پیدائشی حق سے محروم رکھے گئے ہیں ،  عبدالرشید ترابی {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے سوا کروڑ کشمیری گذشتہ 69سالوں سے اپنے بنیادی اور پیدائشی حق سے محروم رکھے گئے ہیں ،مہذب دنیا اور گلوبل ویلیج کے ہوتے ہوئے کشمیریوں کو حق سے محروم کرنا ان کے منہ پر تمانچہ ہے ،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی نے نئی جہت لی ہے اور ہندوستان کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے ،ہندوستان دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے یہ پروپیگنڈا کررہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہے لیکن برہان مظفر وانی کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ یہ کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر سینٹر راولپنڈی اور کشمیر انفارمیشن اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کے موقع پر بھارتی مظالم کی تصویر ی نمائش کے افتتاح اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل ملک پرویز اعوان،نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری،غلام محمد صفی،سید یوسف نسیم،راجہ فاضل تبسم،کشمیر سینٹر کے ڈائریکٹر سرور حسین گلگتی،نجیب غفور سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں نے برہان وانی کی شہادت کے بعد نئے جذبے اور عزم کے ساتھ تحریک کاآغاز کیا تو ہندوستان پر اندرونی اور بیرونی دباؤ میں اضافہ ہوا اس دباؤ کو کم کرنے اور کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے نریندر مودی نے ایک ساز ش کے تحت سیز فائر لائن پر فائرنگ کا عمل شروع کیا جس سے درجنوں نہتے کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور ہندوستان کے ہر حربے کو ناکام بنائیں گے ،نوجوان اہل دانش اور میڈیا آگے بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرے ،اس طرح کی تصاویری نمائش کے ساتھ دیگر سرگرمیاں کی جائیں تا کہ ہندوستان کو بے نقاب کیا جائے اور کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ملے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے ادارے آگے بڑھ کر کشمیریوں کی ترجمانی کریں ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلائے عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ سفارتی مہم منظم کرے ،بیس کیمپ کے مطلوبہ کردار کو بحال کیا جائے تا کہ آزادی کی اس تحریک کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ 5جنوری 1949کو کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کی گئی تھی بد قسمتی سے ابھی تک ان قراردادوں پر عمل درآمد نہیں ہو سکا،جنوبی سوڈان،مشرقی تیمور اور آئرلینڈ میں استصواب ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہو سکتا ،عالمی برادری خاموشی توڑ کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلائے ،برصغیر اور پوری دنیا کے امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر