{AF}
مہاجرین مقیم پاکستان گزشتہ 68برس سے مسائل کا شکار ہیں یہاں سے دھاندلی سے منتخب ہونے والے ممبران نے ہمیشہ اپنی تجوریاں بھری ہیں،نورالباری{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر وامیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان و امیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی 6نورالباری نے کہاکہ مہاجرین مقیم پاکستان گزشتہ 68برس سے مسائل کا شکار ہیں یہاں سے دھاندلی سے منتخب ہونے والے ممبران نے ہمیشہ اپنی تجوریاں بھری ہیں مہاجرین کے لیے کچھ نہیں کیا،بحالی سکیمیں منظور نذر افراد ااور ایک ہی گھر میں گئی افراد کو پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں سالانہ بجٹ جو صرف ممبر اسمبلی کو ملتا ہے وہ 50لاکھ روپے ہیں وہ کہاں خرچ ہوتے ہیں اس بارے میں بھی مہاجرین کو علم نہیں ،جماعت اسلامی مہاجرین کے 12حلقوں میں بھرپور انداز سے آمدہ انتخابات میں حصہ لے گی اور موثر پارلیمانی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کر ے گی،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے حلقہ مہاجرین کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے سیکرٹری حلقہ مہاجرین پاکستان راجہ فاضل تبسم ،راجہ جہانگیر خان،ڈ، ْغلام محمد صفی ،ڈاکٹر عصمت اﷲ ،اکٹر یوسف طارق،مولانا خالد عمران خالد،واجد عباسی،راجہ ذاکرخان اور دیگر نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرہتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ گزشتہ عرصے میں ہزاروں کے حساب سے اسٹیٹ سبجیکٹ جاری کیے گئے ہیں ان کے بارے میں تصدیق کا کوئی نظام نہیں تھا کہ وہ کشمیری ہیں کہ نہیں وہ ساری لسٹ جاری کی جائے تمام جماعتوں کے نمائندوں کو دی جائے تاکہ پتہ چل سکے کہ اصل کشمیریوں کو اسٹیٹ سبجیکٹ دیے گئے ہیں یا سابقہ ر ویت کے مطابق جعلی طوری پر جاری ہوئے ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکونسل کے فنڈز معلوم نے کہاں خرچ کیے جاتے ہیں ان کا بھی کسی جگہ حساب ہونا چاہیے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مہاجرین کے ساتھ تعاون اور ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ادا کرتی رہے گی،مہاجرین کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،جن لوگوں نے مہاجرین کے نام کرپشن کی ہے ان کو کٹہرے میں لائیں گے، عوامی ضمیر خریدنے کے لیے سوداگر پھر متحرک ہوچکے ہیں مہاجرین ان سے ہوشیار رہیں ان کو مسترد کریں اورحقیقی نمائندوں کو منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کریں اور کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا کردا رادا کرسکیں۔