جتنا کام اکیلے تحریک آزادی کے لئے قاضی حسین احمد نے کیااُتنا آزادکشمیر کی حکومتوں نے 65برس میں نہیں کیا۔ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr.khalid-mehmoodجتنا کام اکیلے تحریک آزادی کے لئے قاضی حسین احمد نے کیااُتنا آزادکشمیر کی حکومتوں نے 65برس میں نہیں کیا۔ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

ہجیرہ( پ ر)جماعت اسلامی ہجیرہ کے زیر اہتمام قاضی حسین احمد اور پروفیسر عبدالغفور احمد کا تعزیتی ریفرنس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جتنا کام اکیلے تحریک آزادی کے لئے قاضی حسین احمد نے کیااُتنا آزادکشمیر کی حکومتوں نے 65برس میں نہیں کیا۔وہ جہاد کشمیر اور جہاد افغانستان کے حقیقی منصوبہ ساز تھے۔مظلوموں کی آواز اور اتحاد بین المسلمین کی علامت بن کر زندہ رہے۔ان کی زندگی جہاد، اعلائے کلمة الحق اور اُمت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے سے عبار ت ہے۔پروفیسر غفور احمد،افضل گورو شہید اور قاضی حسین احمد ایک ہی تسبیح کے دانے تھے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ نمبر2کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔یہ ریفرنس قاضی حسین احمد،پروفیسر غفور احمد اور افضل گورو شہید کی یاد میں منعقد کیا گیا تھا۔شدید بارش کے باوجود شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں ریفرنس میں شرکت کی۔ریفرنس کی صدارت جماعت اسلامی ہجیرہ کے امیر سردار عبدالمجید خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود تھے۔اُن کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری سردار انور ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن پونچھ ڈویژن کے نائب صدر سردار کاشان مسعود،حلقہ نمبر۲ کے صدر سردار علی حسین خان،جماعت اسلامی حلقہ نمبر2کے امیر سردار محمد حلیم،مسلم کانفرنس حلقہ نمبر۲ کے صدر سردار محمد نسیم خان،تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر کے مرکزی نائب امیر سردار اعجاز سدوزئی،متحدہ تاجر اتحاد کے صدر مرزا اشفاق،مسلم کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر عبدالرزاق، پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سردار رضوان خالد، سردار صغیر،مسلم لیگ ن کے رہنما قاری محمد حنیف،جے یو آئی کے رہنما قاری محمد اصغر، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم فیضان اعجاز، جماعت اسلامی حلقہ نمبر۲ کے نائب امیر سردار سرفراز خان، ہجیرہ ٹاﺅن کے نائب امیر سردار ذوالفقار خان، جماعة الدعوة کے رہنما مولانا ادریس، اور جماعت اسلامی حلقہ نمبر2کے سیکرٹری سردار مصطفی خان نے بھی ریفرنس سے خطاب کیا۔مقررین نے متفقہ طور پر قاضی حسین احمد کو عظیم قائد،کشمیریوں کا محسن،جہاد کشمیر و افغانستان کا بانی اور دنیا بھر کے مظلوم و غلام مسلمانوں کا ترجمان قرار دیا۔مقررین نے پروفیسر غفور احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی کوششوں سے ۳۷۹۱ءکے دستور میں پاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دیا گیا۔کئی مرتبہ ممبر اسمبلی اور سینیٹر رہنے کے باوجود کوئی پلاٹ نہیں لیا اور تین کمروں کے فلیٹ میں جان دی۔افضل گورو شہید نے سرد پڑتی جدوجہد میں نئی روح پھونک دی ہے۔مقررین نے عہد کیا کہ وہ قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے افضل گورو کے مشن کی تکمیل کریں گے۔ریفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعے آزادکشمیر کو حقیقی بیس کیمپ بنانے ،اس کا جہادی کردار بحال کرنے،لوٹ مار ختم کرنے اور کشمیر لبریشن سیل سے جیالوں کو فارغ کر کے وسائل تحریک آزادی کے لئے خرچ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر