میرپور کے عوام 65سالوں سے مسائل کی دلدل میں ہیں سابقہ اور موجودہ قیادت ان کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi میرپور کے عوام 65سالوں سے مسائل کی دلدل میں ہیں سابقہ اور موجودہ قیادت ان کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہجماعت اسلامی حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا رکھتی ہے عوام جماعت اسلامی کے نامزد امید انجینئر نعمان اکرم جرال کو کامیاب کرائیں،ان خیالات کااظہار انہو ں نے میرپور میں مرکزی الیکشن آفس میں وارڈ اور یونین کونسلز اور میرپور کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے نائب امیر جماعت اسلامی آزا د جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری،قائمقام سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق،نامزد امید وار انجینئر نعمان اکرم جرال،ایوب مسلم،چوہدری سعود سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے تحریک آزادی کشمیر ہو متاثرین منگلا ڈیم یا یا متاثرین سیلاب و زلزلہ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے میرپور میں بجلی ٹیرف کی بحالی اور ولوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے میرپور پروٹیکشن فورم نے اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں میرٹ کا قتل عام ہے ہر طرف رشوت کلچر عام ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں لوگوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں ایسے میں عوام ضمیر کے سودا گروں کو ٹھکرا کر جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی پر نہ کوئی کرپشن کا داغ ہے اور نہ ہی میرٹ کا قتل عام کیا ہم نے عوام کی بلا تخصیص خدمت کی ،ہر مشکل وقت میں عوام میں موجود رہ کر ان کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ دیسی اور بنارسی ٹھگوں کو عوام شکست سے دوچار کریں انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اور اس کا اﷲ کے ہاں پوچھا جائے گا جماعت اسلامی کے کارکنان ہر گھر اور ایک ایک فرد تک اپنی دعوت پہنچائیں انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ایسی قیادت کر سکتی ہے جو دیندار ہو امانت اور دیانت پر پورا اترتی ہو انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 62,63کا نفاذ ہو جائے تو یہ سامنے مداری جیل میں ہوں انہو ں نے کہا کہ عوام تمام جماعتوں کا آزما چکے ہیں اب کی بار عوام جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں جن کے خاندان کی تحریک آزادی کشمیر میں بڑی قربانیاں ہیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر نعمان اکرم نے کہا کہ میرپور کے عوام باشعور ہیں وہ پارٹیاں بدلنے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایک گھر جارہے ہیں مخالفین ہماری الیکشن مہم سے خوفزدہ ہیں انہوں نے کہا کہ میرپور کی تمام برادریوں کے عمائدین نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ ان کو ووٹ دیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر