مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے مسلسل 63دن گزر گے80لاکھ کشمیری اﷲ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ، فاضل تبسم

{AF}Fazal Tabassamمقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے مسلسل 63دن گزر گے80لاکھ کشمیری اﷲ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ، فاضل تبسم {/AF}

لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل فاضل تبسم نے کہا ہے کہ اہل لاہور نے ہمیشہ تحریکوں میں انقلابی کردار ادا کیا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے مسلسل 63دن گزر گے80لاکھ کشمیری اﷲ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،پاک فوج 80لاکھ یرغمالیوں کو آزاد کروانے کے لیے آگے بڑھے تو 22کروڑ عوام پشت پر ہوگی ،کشمیری آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،سید مودودی ؒ کی کتاب جہاد فی الاسلام کے مطالعے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے سید مودودی انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ،آزادکشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان 80لاکھ کشمیریوں کو مرتا نہیں دیکھ سکتے نریندرمودی نے جنگ تیاری کرچکے ہیں بلکہ جنگ مسلط کر چکے ہیں اب سب حساب برابر کرنے کی ضرورت ہے ،جذبہ جہاد شوق شہادت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ قابض فوج ظلم کی انتہا کررہی ہے مسلسل کرفیو کی وجہ سے انسانی زندگی شدید مشکل میں ہے ادویات ،خوراک ختم ہوچکی ہیں کشمیریوں کو ایک دوسرے سے رابطے تک کی اجازت نہیں ہے اپنے مردوں کو گھروں میں دفنا رہے ہیں جمعہ کی نمازتک نہیں ادا کرسکتے ایسے حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر