{AF}
ترکی میں 60ممالک سے مسئلہ کشمیرپر متفقہ قرارداد منظورکرواکر عبدالرشید ترابی نے تاریخ رقم کی ہے،امراء اضلاع جماعت اسلامی{/AF}
ترکی میں 60ممالک سے مسئلہ کشمیرپر متفقہ قرارداد منظورکرواکر عبدالرشید ترابی نے تاریخ رقم کی ہے،امراء اضلاع جماعت اسلامی
حکومت آزاد کشمیراور حکومت پاکستان اس کوشش اورکاوش کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے کردار ادا کرے،اس قرارداد کے بعد ہندوستان کے ایوانوں میں زلزلہ آچکاہے،ہندوستان کے اداروں اور حکومت اس کو کاونٹر کرنے لیے حکمت عملی تربیب دی ہے،اسلامی ممالک کو گمراہ کرنے لیے ہندوستان کے سفارت متحرک ہوچکے ہیں پاکستانی سفارت کار اپنی ذمہ داریوں کا احسا کریں،اس قرارداد نے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ہندوستان کا چہرابے نقاب ہواہے
مظفرآباد،باغ ،راولاکوٹ ،کوٹلی ،میرپور( پ ر)ترکی میں 60ممالک سے مسئلہ کشمیرپر متفقہ طورپر قرارداد منظور کرواکر عبدالرشید ترابی نے تاریخ رقم کی ہے،ہندوستان کے اصل چہرے کو بے نقاب کیاہے،حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان ،دفتر خارجہ ا س کوشش اور کاوش کونتیجہ خیزبنانے کے لیے اپنا کردارادا کریں،ان خیالات کا اظہار ضلع مظفر آباد کے امیر نذیر شاہ،باغ کے امیر نثار شائق،راولاکوٹ کے امیر سردار سجاد انور،کوٹلی کے امیر حبیب الرحمان آفاقی،میرپور کے امیر راجہ الطاف نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا،انھوں نے مشترکہ طور پر کہاکہ عبدالرشید ترابی نے ترکی میں 60ممالک کے دو سو مندوبین کے سامنے ہندوستان کا اصل چہرا بے نقاب کیاہے،مگر ہندوستان نے اس کا کاونٹر کرنے کے لیے مہم شروع کردی ہے ہندوستان کے ایوانوں میں اس وقت زلزلہ آیا ہواہے،،اسلامی ممالک کو گمراہ کرنے لیے ہندوستان کے سفارت متحرک ہوچکے ہیں پاکستانی سفارت کار اپنی ذمہ داریوں کا احسا کریں،اس قرارداد نے کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ہندوستان کا چہرابے نقاب ہواہے،انھوں نے کہاکہ اسی طرح یورپی ممالک میں بھی ہندوستان کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔