عبدالرشید ترابی کی مسئلہ کشمیر پر پیش کردہ قرار داد ،60 ممالک کے 200 مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی

{AF}abdur-rashid-turabiعبدالرشید ترابی کی مسئلہ کشمیر پر پیش کردہ قرار داد ،60 ممالک کے 200 مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی{/AF}

عبدالرشید ترابی کی مسئلہ کشمیر پر پیش کردہ قرار داد ،60 ممالک کے 200 مندوبین نے متفقہ طور پر منظور کر لی

ہندوستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت فراہم کرے ، کانفرنس کی متفقہ قرار داد ہندوستان کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے ،کالے قوانین کو واپس لے ، کشمیری قیادت کی نظر بندی ختم کرے ۔ او ۔آئی ۔ سی کا فیکٹ فائیڈنگ کمیشن مقبوضہ کشمیر بھیجے۔
انقرہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی کی مسئلہ کشمیر پر پیش کی گئی قرار داد متفقہ طو ر پر منظور کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس میں 60 ممالک کے 200 مندوبین نے قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر دیا۔60 ممالک کے 200 مندوبین میں اسلامی تحریکوں کے قائدین ،حکومتی وزراء ،علماء کرام، اہل دانش سمیت اہل قلم شامل تھے ۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہندوستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مطابق حق خود ارادیت فراہم کرے۔ ہندوستان کی 8 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بد ترین دہشت گردی کر رہا ہے ، ہندوستان نے کالے قوانین کے تحت دیکھو اور مارو کی اجازت دے رکھی ہے ۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کالے قوانین کو واپس لے ،کشمیری قائدین اور جیلوں میں بند قیدیوں کو رہا کرے ،قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ O.I.C کا فیکٹ فائیڈنگ فوری طور پر کشمیر بھیجا جائے ۔ دریں اثنا عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری پیش کی جس کو دیکھ کر 60 ممالک کو دو سو مندوبین آبدیدہ ہو گئے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر