{AF}
ڈاکٹر خالد محمود خان جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے 3سال کے لیے امیر منتخب{/AF}
ڈاکٹر خالد محمود خان جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے 3سال کے لیے امیر منتخب اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی قیادت کا انتخاب مکمل ،ڈاکٹر خالد محمود خان کو اراکین جنرل کونسل نے کثرت رائے سے امیر منتخب کیا ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر کا انتخاب ہر 3سال بعد کیا جاتا ہے سیشن 2020سے 2023تک کے لیے ڈاکٹر خالد محمود خان امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان منتخب ہو گے ہیں واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود خان دوسری مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے ۔ ڈاکٹر خالد محمود خان ڈاکٹر خالد محمود خان کا تعلق راولاکوٹ ضلع پونچھ سے ہے ،چانڈکا میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے رکن رہے ،جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے امیر ،مرکزی نائب امیر کی ذمہ داریاں ادا کیں ،2017تا2020ء تک جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر رہے ۔