پشاور سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی 6سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صوفی محمد ارشاد نے خاندان اور حمایتیوں سمیت نور الباری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

{AF}noor ul bariپشاور سے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ویلی 6سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صوفی محمد ارشاد نے خاندان اور حمایتیوں سمیت نور الباری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔{/AF}

راولپنڈی ،پشاور، ایبٹ آباد( پ ر ) پ ایبٹ آباد سے پیپلز پارٹی کے صدر اور تصدیقی کمیٹی کے انچارج نیاز بٹ نے خاندان اور حمایتیوں سمیت نور الباری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر عبداﷲ بٹ، شیخ رفیق ،نواز بٹ نے بھی نور الباری کی حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدوار ویلی6نور الباری نے کہا ہے کہ مہاجرین کو محرومیوں کا شکارکرنے والے اپنی پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا جماعت اسلامی اس حلقے سے جیت کر مہاجرین کے تمام مسائل حل کرے گی ، ابھی تک جن جن کشمیری مہاجرین کو پلاٹ نہیں ملے ان سب کو رہائش کے لیے پلاٹ فراہم کرے گی ۔ ملازمتوں میں جو کوٹے مہاجرین کے لیے مختص ہیں اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی ، زکوٰۃ فنڈ اور جہیز فنڈ مستحقین میں تقسیم کرے گی تا کہ حقیقی مہاجر استفادہ کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ ویلی چھ کی سیٹ ہم جیت چکے ہیں اگر کسی نے دھاندلی کی تو اس کے سخت نتائج برآمد ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر