ہماری پسماندگی کے ذمہ دار 71سال سے برسراقتدار رہنے والی پارٹیاں اور حکمران ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidہماری پسماندگی کے ذمہ دار 71سال سے برسراقتدار رہنے والی پارٹیاں اور حکمران ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ ہماری پسماندگی کے ذمہ دار 71سال سے برسراقتدار رہنے والی پارٹیاں اور حکمران ہیں،آزاد خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،درست سمت منصوبہ بندی کرکے ان وسائل کو بروئے کار لایاجائے تو آزاد کشمیرترقی میں یورپ سے آگے نکل سکتاہے،ہمارے پاس 65فیصد باصلاحیت نوجوانوں کی صورت میں انسانی وسائل دریاؤں کی شکل میں پانی، روبی کی صورت میں دنیا کا قیمتی ترین پتھرموجو دہے،زرمبادلہ کا بڑا حصہ کشمیری بھیج رہے ہیں،معدنیات اور جنگلات ،ان سب کے باوجود نوجوان بے روزگار ہوں ہسپتالوں میں ادویات نہ ہوں اورسڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہوں،عدل انصاف ناپید ہو تو قصور کس کا ہے،لیڈر شپ کا ہے،71سال سے برسرقتدار رہنے والی پارٹیاں اور حکمران اس کے ذمہ دار ہیں،ان خیالا کااظہارانھوں نے راجہ خالد ایڈووکیٹ کی جانب سے دئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،افطار ڈنر میں سول اورفوجی آفیسرز اور سیاسی زعماشریک ہوئے،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا معاشرے میں پڑھے لکھے افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردارادا کریں،وہ جس شعبے میں بھی کام کررہے ہیں پوری دیانتداری اور امانتداری کے ساتھ کام کریں ریاست میں نظام کی اصلاح کے حوالے سے اپنا کردار اداکریں،جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے،انگریزوں کے دئے ہوئے فرسودہ نظام کو تبدیل کرکے اس کی جگہ اﷲ کا دیا ہوا نظام عدل قائم کریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،اﷲ اور س کے رسول ﷺ اور اس کے دئے ہوئے راستے اور نظام کو چھوڑ کر ہم جدھر بھی جائیں گے مسائل میں اضافہ ہی کرتے چلے جائیں گے،جماعت اسلامی کی دعوت یہ ہے کہ ہم واپس اپنے رب کی طرف لوٹ آئیں،رب کے احکامات پر عمل کریں نبی ﷺ کی پیروی کریں،اﷲ کو رضی کریں اس کے دین کو قائم کریں اور یہ جو پیغام ہم تک پہنچا ہے اس کو ان لوگوں تک پہنچائیں جن تک ابھی نہیں پہنچا،ہم اپنی بنانے کے لیے کیا کیا جتن کرتے ہیں مگر ملتا وہ ہی ہے جو اﷲ نے لکھ رکھاہے،اگر ہم اﷲ کے لیے بروئے کار آئیں تو وہ ہمارے راستے کھول دے گا،ہمیں وہ سے رزق دے گا جہاں سے ہم گمان بھی نہیں کرسکتے وہ ہمیں عروج دے گا ترقی دے گا اوراپنے خزانے کے منہ کھول دے گا،زمین بھی سونا اگلے گی اور آسمان سے بھی رحمت برسی گی،یہ تب ہو گا جب ہم اپنے آپ کو اﷲ کے لیے تج دیں گے،جماعت اسلامی ویثرن 2030لے کرنکلی ہے ،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی ہمارا ویثرن ہے۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی ہم اصلاح احوال کی کوشش کرتے ہیں اچھی کی تحسین اور مسائل کی نشاندھی کرتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر