57اسلامی ممالک کے حکمران اپنے تن بدن میں جان پیدا کریں تو امت کے سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid57اسلامی ممالک کے حکمران اپنے تن بدن میں جان پیدا کریں تو امت کے سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 57اسلامی ممالک کے حکمران اپنے تن بدن میں جان پیدا کریں تو امت کے سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،ﷲ کے احکامات سے روگردانی کرنے والی اقوام تباہ وبربادی ہو گئیں ،آج ہم من حیث القوم ﷲ او ر اس کے رسول ؐ سے بغاوت کے روئیے پر گامزن ہیں جس کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں ،ﷲ کی کتاب کو پس پشت ڈال کر ہم اگر کامیابی اور سرخروہی کا کوئی اور معیار مقرر کریں گے تو ناکامی ہو گی ،بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ،او آئی سی کا قیام ہی مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے عمل میں لایا گیاتھا ،ماہ صیام میں قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کومضبوط کریں روزہ محض روایت سمجھ کر نہ رکھیں بلکہ اس کے فلسفے اور اس کے نتیجے میں تقویٰ اختیار کریں،اس ماہ مبارک میں ہم جس طرح برائیوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں اسی طرح سارے کے باقی 11ماہ بھی بچنے کی کوشش کی جائے ،ﷲ کو یاد کرنے والے اس کے احکامات پر عمل کرنے والے اور اس کے پیغام کو عام کرنے والے ہی در اصل کامیاب لوگ ہیں ،دعوت الیٰ ﷲ نبی پاک ؐ کی سب سے افضل سنت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد میدان میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر قائدین حریت کو جمعہ کی نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے کشمیریوں کو اس ماہ مقد س میں بھی گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے ،پوری دنیا اور با الخصوص اسلامی ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ مدینے کی اسلامی ریاست ہمارے لیے نمونہ ہے حضرت عمر فاروق ؓ جیسے حکمران امت کو میسر آئیں گے تو ملت اسلامیہ عروج حاصل کرے گی ،انہوں نے کہاکہ قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کی جائے جماعت اسلامی ﷲ کی دھرتی پر ﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد یہ ہے کہ لوگ جہنم سے بچ کر جنت میں جانے والے بن جائیں ﷲ کی ناراضگی سے بچ کر ﷲ کو راضی کرنے والے بن جائیں یہی انبیاؑ کا مشن تھا اور جماعت اسلامی بھی اسی مشن کو لے کر چل رہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر