26جنوری کو بھمبر میں ہونے والے جلسہ عزم انقلاب کی تیاریاں عروج پر ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں نے اپنے اہداف پورا کرنے کے لیے عہدیداران کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk26جنوری کو بھمبر میں ہونے والے جلسہ عزم انقلاب کی تیاریاں عروج پر ضلع بھمبر کے تینوں حلقوں نے اپنے اہداف پورا کرنے کے لیے عہدیداران کو ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔{/AF}

بھمبر ( )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دورہ بھمبر کو یادگار بنانے کے لیے ہر سطح کے عہدیداران دعوتی مہم میں مصروف ہو گئے۔ ضلع بھمبر میں جماعت اسلامی کی تیاریوں کے جائزے کے لیے صحافیوں نے ضلع بھر کا دورہ کیا۔ چھمب مناور سے لے کر پیر گلی تک اور نالی پتنی سے لے کر جاتلاں تک سراج الحق کی تصویر والے بینرز اور ہورڈنگ بورڈ آویزاں ہیں جن کو مختلف لوگوں نے سپانسر کیا ہے۔ جلسہ عزم انقلاب کے ہینڈ بل لے کر کارکنان ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہے ہیں۔ برنالہ میں مہم کی نگرانی مرکزی شورہ کے رکن چوہدری کبیر ہاشم ایڈووکیٹ اور بھمبر میں چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ، انجینئر خالد خان، سماہنی میں چوہدری محمود شفیع ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد کریم کر رہے ہیں۔جماعت کے ذمہ داران سے ملاقات اور عوامی رائے کے مطابق سراج الحق کی شخصیت رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔عوامی رائے یہی ہے کہ جلسہ عزم انقلاب کے ذریعے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرنے میں کامیاب رہے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر