مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ 2کروڑ کشمیر آج پوری دنیا میں جہاں بھی مقیم ہیں 5اگست مودی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف یوم استحصال منائیں گے،نریندرمودی نے یک طرفہ طورپر 5اگست 2019کو کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے،عالمی برادری مودی کے اس یک طرفہ ظالمانہ اقدام کانوٹس لے اور اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق،حق خودارادیت دلائے،مسئلہ کشمیرچاراٹیمی طاقتوں کے درمیان تنازعہ ہے چھوٹی سے بھی مودی کی حماقت ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے جس سے پوری دنیا متاثرہوگی اور دنیا کے کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے،دنیا اس حساسیات کا احساس کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق دلائے اور ہندوستان کے خلاف مداخلت کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دوررہ مظفرآباد کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل نے دنیا کے امن کوتباہ کیاہوا ہے اور مزید کررہے ہیں انسانی آزادیوں اور جمہوریت پر ریقین رکھنے والی اقوام کشمیریوں اور فلسطینیوں کاساتھ دے تاکہ ہندوستان ور اسرائیل کو انجام سے دورچارکیاجاسکے،کشمیراور فلسطین کی آزادی ہی دنیا میں امن کی ضامن ہے،انھوں نے کہاکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل ناجائز طورپر کشمیریوں اور فلسطینیوں کا قاتل عام کررہے ہیں تو دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالاہے،انھوں نے کہاکہ دنیا کے اربوں انسان کشمیریو اور فلسطینیو ں کے ساتھ اظہارہمدردی کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت ابھی زندہ ہے چند حکمران ہندوستان اور اسرائیل کو دفاع کرکے اپنی پوزیشن مزید خراب کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے چھ لاکھ جانیں پیش کی ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ہندوستان نے کشمیریوں کو آزادی نہ دی اور کشمیریوں نے بازور شمشیر آزادی حاصل کی تو ہندوستان کے حصے بخرے ہوجائیں گے۔ہندوستان اپنے جغرافیہ برقراررکھنا چاہتا ہے تو اپنی قیاد ت کے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق دے۔