{AF}
آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد کے چیئر مین شیخ عقیل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس کا اجلاس آج 5بجے طلب کرلیا {/AF}
آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد کے چیئر مین شیخ عقیل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس کا اجلاس آج 5بجے طلب کرلیا ۔اجلاس مر کز ی دفتر جماعت اسلامی عید گا ہ رو ڈ میں ہو گا ۔طالبہ اجتماعی زیادتی کیس اور سی ایم ایچ کی تو سیعی کے دو ارب رو پے واپسی پر مو ضو ع پر مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کیاجائے گا ۔حکمرانوں کی باہمی محاز آرائی کے باعث سی ایم ایچ کی تو سیعی کی رقم واپس ہونا قو می نقصا ن ہے ۔تفصیلات کے مطا بق آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد کے چیئر مین نے آل پارٹیز کا اجلاس آج 5بجے طلب کر لیا ہے ۔اجلاس دفتر جماعت اسلامی عید گا ہ روڈ میں ہو گا ۔اجلاس میں دارالحکو مت میں پیش آنے والے طالبہ زیادتی کیس کے دلخراش واقعے کے حوالے سے مشا ورت کی جا ئے گئی اور سی ایم ایچ کے دو ارب روپے کی واپسی پر بھی مشاور ت کی جائے گئی اس کے بعد لائحہ عمل طے کیاجائے گا ،آل پارٹیز کا نفرنس کے چیئر مین و نا ئب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شیخ عقیل الرحمن نے وکلا ،سول سو سائٹی ،تا جر اور دیگر سیاسی و سما جی تنظیموں سے اپیل بھی کی ہے کہ 3مئی کو جماعت اسلامی کے زیر اہتما م طالبہ زیادتی کیس اور دیگر بے حیائی کے واقعا ت کے خلاف ہو نے والے احتجا جی مظا ہر ے میں اپنی شر کت کو یقینی بنا ئیں تا کہ دارالحکو مت میں بے حیا ئی کے بڑ ھتے ہو ئے سیلاب کے سا منے بند باندھنے کے لیئے کر دار اد ا کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس طر ح کے واقعا ت خدا کے غضب کو دعو ت دیتے ہیں ۔ہمیں انہیں روکنے کے لیئے آگئے بڑ ھنا چا ہیے