5فروری کو مظفرآباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سراج الحق کی آمد پر پوری قوم فقید المثال استقبال کرے گی،سید نذیر حسین شاہ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk5فروری کو مظفرآباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سراج الحق کی آمد پر پوری قوم فقید المثال استقبال کرے گی،سید نذیر حسین شاہ{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کے امیر سید نذیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ 5فروری کو مظفرآباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سراج الحق کی آمد پر پوری قوم فقید المثال استقبال کرے گی، اس موقع پر مظفرآباد میں تاریخی یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد بھی ہو گا جس میں کشمیر ی قیادت سول سوسائٹی،صحافی،اہل دانش اور وکلاء شریک ہوں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتیبانی کی ہے جس پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے سراج الحق کے پورے خاندان نے 1947ء میں تحریک آزاد ی کشمیر میں بھرپور حصہ لیا اور ان کے دادا کی قبر آج بھی ضلع باغ میں موجود ہے جو اس وقت جدوجہد آزادی میں جام شہادت نوش کر گئے تھے انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں تاریخی استقبال اورکانفرنس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ہیں اہل مظفرآباد اپنی سابقہ روایات کے مطابق قائد پاکستان کا استقبال کریں گے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر