{AF}
حکومت پاکستان متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے فوری واپس کرے،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ {/AF}
آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیاجائے،مظفرآباد سمیت دیگرسٹی ڈیولیمنٹ پر کام شروع کیا جائے،ہندوستان دیوار برلن تعمیر کر کے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا ،حکومت پاکستان ہندوستان کی جانب سے جارحیت کا نوٹس لے مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ ہندوستان دیواریں تعمیر کر کے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا کشمیریوں نے 5لاکھ شہداء پیش کر کے پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ہندوستان کی جانب سے جارحیت کا حکومت پاکستان نوٹس لے اور عالمی ادارے بھی ہندوستان کو باز رکھیں کہ وہ کشمیریوں کے خاندوں کو تقسیم نہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ 8سال گزرنے کے باوجود مٹی کے ڈھیر پر پڑے ہوئے ہیں سٹی ڈیولپمنٹ کا ایک پروگرام بھی شروع نہیں ہوا،حکومت فوری طور پر متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کرے،تا کہ زیر تکمیل منصوبے پائیہ تکمیل کو پہنچ سکیں اور وہ سکول جو تاحال چھتوں کے بغیر ہیں ان کی چھتیں تعمیر ہو سکیں اور بچے شدید سردی اور شدید گرمی میں تعلیم حاصل کرنے کے بجائے سہولت کے ساتھ زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں 2500میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس وقت بھی 1500سے زیادہ آزادکشمیر سے بجلی پیدا کی جار ہی ہے جو پاکستان کو روشن کر رہی ہے مگر آزاد خطہ لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہے،حکومت آزاد خطے کو لوڈ شیڈ نگ سے مستثنٰی قرار دے۔