وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفرآباد آنے سے قبل متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کرنے کا اعلان کریں ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanوزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفرآباد آنے سے قبل متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کرنے کا اعلان کریں ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیدوار قانون سازاسمبلی مظفرآباد شہر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مظفرآباد آنے سے قبل متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے واپس کرنے کا اعلان کریں ،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ہم آزاد خطے کو حقیقی اسلامی ماڈل ریاست بنائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر پانچ بڑی بیماریوں کا اعلان مفت فراہم کرے گی،تعلیم صحت کامفت بندوبست کریں گے،انھوں نے کہاکہ جب تک نظام تبدیل نہیں ہوتا اس وقت تک نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی مسئلہ نہیں ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر