{AF}
جماعت اسلامی 50ہزار ارکان اور7لاکھ نظریاتی افرادتیار کرکے کشمیر کو دنیا کے لیے ماڈل ریاست قائم کرے گی،عبدالرشید ترابی{/AF}
جماعت اسلامی 50ہزار ارکان اور7لاکھ نظریاتی افرادتیار کرکے کشمیر کو دنیا کے لیے ماڈل ریاست قائم کرے گی،عبدالرشید ترابی
اللہ تعالیٰ کی رضا اورجنت کے طلب گارآج سے اور اپنے آپ سے ا س کا آغاز کریں،عالمی طاغوت اپنے لاؤ اور لشکر کے ساتھ اپنے پورے وسائل انسانیت کو دنیا پرستی پرآمادہ اور اللہ کی بندگی سے دورکرنے رپر صرف کررہاہے،جن لوگوں نے جنت کے بدلے میں اپنی جانوں کاسودا کر لیا ہے وہ اس دنیا کے آرضی آرام کو ترک کر کے ہمیشہ رہنے والی آخرت کے دائمی سکون کو حاصل کرنے کے لیے اپنی جان مال اور وقت لگائیں،اللہ تعالیٰ کی رضاکے طلبگار اورمحمد عربی کے ﷺمشن کے علمبراراپنے گھروں سے نکلیں سسکتی انسانیت ان کی منتظر ہے،آزاد کشمیروگلگت بلتستان کے موافق حالات میں حقیقی اسلامی انقلاب لانا مشکل نہیں ہے،اللہ کے حضور جوابدھی کے عمل کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ کے پیغام کو سب تک پہنچائیں،یہی انبیاء کا مشن تھا اور یہی آخرت نبی حضرت محمد ﷺ کا مشن تھااور اسی مشن کو لے جماعت اسلامی نکلی ہے،مخلوق خداکو غیروں کی بندگی سے نکال کر اللہ کی بندگی میں دینا،کشمیرکی آزادی اور اسلامی انقلاب ہمار ا مشن ہے
مری (پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 50ہزار ارکان اور 7لاکھ افراد کو نظریاتی طورپر تیار ک کرے کشمیرکو دنیا کے لیے ماڈل اسلامی ریاست بنائے گی،اللہ کی رضا کے حصول اور جنت کے طلبگار اپنے آپ سے اس کا آغاز کریں اپنے محلے اور گاؤں میں میں ایک ایک فرد تک اللہ کے دین کے قیام کی دعوت پہنچائیں،آج پوری انسانیت سسک رہی ہے کافرانہ اور ظالمانہ نظام نے انفرادی اوراجتماعی پر سطح پر انسانیت کو پستی میں دھکیل دیاہے،انسانیت کو جہنم کی طرف دھکیلا جارہاہے، جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی تکمیل کا علم بلند لے کراٹھی ہے اپنے آپ کو بھی جہنم کی آگ سے بچاناہے اور اپنے اہل وعیال کو بھی بچانا ہے اور مخلوق خدا کوبھی بچانا ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے مرکزی قیادت کے برین سٹارمینگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اب کوئی نبی نہیں آئے گا،انسانیت کو آگ کے عذاب سے بچاناامت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی کے کارکن نے اپنے پورے شعور کے ساتھ ا س راستے کو اختیار کیاہے یہ اللہ کا شکرہے کہ ہمیں ایک ایسی اجتماعیت ملی جس نے ہمیں اللہ تعالیٰ کی بندگی پر راضی کیا اور پورے شعور کے ساتھ کیا ۔ امت کے مقصد وجود سے آگاہی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا کارکن ہر انسان کے لیے محبت کے جذبات رکھتاہے وہ اپنے بھائی کو اللہ کی بندگی والی زندگی گزارنے کی دعوت دیتاہے ،انھوں نے کہاکہ ہماری دعوت کوئی نئی دعوت نہیں دعوت وہی ہے جو ابنیا ء نے دی تھی جو آخرت نبی نے دی ہے،اب اللہ کی مخلوق کی رہنمائی کے لیے کوئی نبی نہیںآئے گا یہ کام امت نے کرنا ہے اور اسی کام کی انجام دہی کے لیے سید مودودی نے یہ جماعت قائم کی اس کا مقصد اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام قائم کرناہے،یہ کام ہر مسلمان کا ہے اس میں مسلمان کی اپنی بھلائی ہے اس کو اس دنیا میں سکون نصب ہوگا اور آخرت میں جنت ملے گی،جب تک یہ نظام قائم نہیں ہوگا اس وقت تک انسانوں کو سکون اور انصاف مل ہی نہیں سکتا،آج ہمارے مسائل صرف اسی وجہ سے ہیں کہ ہم اللہ کے دین سے دور ہوگئے ہیں اور ہم اپنے مسائل کاحل دوسرے نظاموں میں تلاش کررہے ہیں جو ہمیں غیر محسوس اندازسے اپنے اللہ سے دور کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ ایک ہزارارکان اور چالیس ہزار ممبران یہ طے کرلیں کہ انھوں نے اس خطے میں انقلاب لانا ہے اس کے لیے وہ یکسو ہو جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اللہ تبدیلی کے دروازے نہ کھول دے،اللہ کو دراصل انسانوں کی آزمائش مقصود ہے کہ وہ اپنے وقت میں سے کتنا وقت میرے دین کے قیام کے لیے دیتاہے حالانہ کہ اس میں فائدہ اللہ کا نہیں اسی بندے کا ہے ،جب بندے اللہ کے دین کے قیام کے لیے سب مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر جدوجہد کرتے ہیں تو پھر اللہ کی مدد اور نصرت آتی ہے،اللہ دنیا میں اپنے بندوں کو ضرور اقتدار دیتاہے تاکہ وہ اس کے نظام کو قائم کریں مگر اس کے لیے پہلے ان بندوں کی آزمائش کرتاہے جو اس آزمائش پرپور اترتے ہیں ان کو اقتدار دیتاہے جو اللہ کی امانت ہوتی ہے اور اس امانت کو بندے اس کے بتائے اصولوں کے مطابق چلاتے ہیں،جب اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق نظام حکومت چلے گا اور تو مخلوق کے لیے فائدہ مند ہوگا،انھوں نے کہاکہ یہ ظاہری ناکامیاں ہیں ان کوئی حیثیت نہیں ہے،اللہ کی رضا کے طلب گار اور اس کی جنت کے طلب گار کب اس طرح کے مصائب سے ڈرتے ہیں،وہ تو دریاؤں کے رخ موڑنے اور جمے جمائے باطل نظام کو آٹھاکر باہر پھنکنے اور اس کی جگہ اسلامی نظام قیام کے مشن کو لے آٹھے ہیں۔نہ تو وقتی اور موسمی حالات ان کو پریشان کرتے ہیں اور نہ ہی منزل سے دور کرتے ہیں بلکہ وہ انکو اور مضبوط کرتے ہیں۔اپنے مشن کے ساتھ اوران کی واسبتگی بڑھ جاتی ہے۔انھوں نے کہاکہ آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستان کے موافق حالات میں جماعت اسلامی ایک ماڈل ریاست قائم کرے گی جوکے لیے دعوت کی مثال ہوگی،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر مشتاق،شیخ عقیل الرحمان ،نورالباری،محمود الحسن چوھدری،دسمیت دیگرقائد نے خطاب