{AF}
5فروری کو اسلامی جمعیت طلبہ قائد پاکستان کا فقید المثال استقبال کرے گی راجہ نزاکت علی {/AF}
مظفرآباد( پ ر) ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ راجہ نزاکت علی خان نے کہا ہے کہ 5فروری کو اسلامی جمعیت طلبہ قائد پاکستان کا فقید المثال استقبال کرے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اعلان کیا کہ 4فروری کو ویل کم سراج موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جس میں سینکڑوں نوجوان موٹر سائیکلوں کے ہمراہ شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا گرم گرم لہو پیش کیا ہے وہ نریندر مودی کے خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اور کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے پشتیبان امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا جمعیت بھرپور استقبال کرے گی ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور عوام کے لیے سراج الحق حوصلے اور امید کا پیغام ہیں ا نہوں نے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ دن رات ایک کر کے ایک ایک نوجوان تک اپنی دعوت پہنچائیں اور ان کی شریک کروائیں۔