Dr Muhammad Mushtaq Khan

پوری دنیا میں انسانی آزادیوں پریقین رکھنے والے کروڑ انسان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کریں گے:ڈاکٹر محمد مشتاق خان

اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آج پوری دنیا میں انسانی آزادیوں پریقین رکھنے والے کروڑ انسان کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کریں گے،2کروڑ کشمیری اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو یاد دلائیں گے کہ وہ کشمیریوں سے کیا گیاعہد پورا کراقوام عالم کشمیریوں کو حق خوداردیت دلانے کی پابند ہے،عالمی برادری نے کان نہ دھرے تو جنوبی ایشیا ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آئے گا جس سے پوری دنیا متاثر ہوگی،ان خیالات کااظہارانھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ آج پوری کشمیری قوم اپنے حق  کے لیے نکلے گی،5فروری قاضی حسین احمد کا صدقہ جاریہ ہے جب تک کشمیرآزادہوجاتا کشمیری اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،انھوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزادے رہاہے تمام اسلامی ممالک ہنددستان کے ساتھ سیاسی معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں،ہندوستان اسرائیل گٹھ جوڑ پوری دنیا کے سامنے آچکاہے غزہ جنگ میں ہندوستاون نے اسرائیل کاکھل کر ساتھ دیا کہ جس سے ہندوستان کے عزائم آشکار ہوچکے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر