{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکا مرکزی اجتماع اراکین جنرل کونسل 5,6اکتوبر کو میرپور میں ہوگا,محمود الحسن چودھری{/AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکا مرکزی اجتماع اراکین جنرل کونسل 5,6اکتوبر کو میرپور میں ہوگا,محمود الحسن چودھری
اجتماع میں مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والے صورت حال،بلدیاتی انتخابات اور دیگر امور کے حوالے سے آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا
راولپنڈی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر کا مرکزی اجتماع اراکین جنرل کونسل5,6اکتوبر کو میرپور میں منعقد ہوگا ،ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ مرکزی اجتماع اراکین جنرل کونسل میرپور میں منعقد ہو گا ،جس میں مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال ،بلدیاتی انتخابات اور دیگر امور کے حوالہ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،اس حوالے سے میرپور میں اجتماع کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں