{AF}
70سال آزادی کے گزر جانے کے باوجود ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں ،ڈاکٹر خالدمحمود{/AF}
پانیولہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالدمحمود نے کہا ہے کہ 70سال آزادی کے گزر جانے کے باوجود ہمارے مسائل جوں کے توں ہیں ،لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں ،تھانے اور کچہریاں آ ج بھی خوف کا نشان ہیں ،ظلم کے اس نظام کو بدلنے کے لیے جماعت اسلامی ویژن 2030کی روشنی میں برؤے کار ہے ،نوجوان جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں تا کہ اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا دیا ہوا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ 4کے زیر اہتمام ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنونشن سے امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انور،جماعت اسلامی یوتھ کے صدر امجدیعقوب ،امیر جماعت اسلامی حلقہ 4ممتاز سرور،اکمل حفیظ ،ساغر شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمو د نے کہاکہ جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ وہ آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنائے گی اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے گی ،انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس انسانی اور قدرتی وسائل موجود ہونے کے باوجود ان کا درست استعمال نہ کر سکے جس کی وجہ سے ہم مسائل کا شکار ہیں ،آزادکشمیر کی قوم ذہانت کے اعتبار سے دنیا کے چھوتھے نمبر پر ہے 15لاکھ کشمیر بیرون ملک ہیں برطانیہ میں درجنوں افراد پارلیمنٹ کے اندر موجود ہیں ایسی قوم مسائل کا شکار ہو اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ یہاں کی قیادت نے اپنی قوم کو درست رخ نہیں دیا جماعت اسلامی کوشش کررہی ہے کہ قوم کو درست سمت لایا جائے اور اپنے سارے وسائل استعمال کر کے اس کو حقیقی ماڈل ریاست بنایا جائے ۔