ریاست کے عوام گزشتہ 68برسوں سے لوٹ ،مار کے کلچر کا شکا رہیں جماعت اسلامی لوٹ مار کے اس کلچر کے خلاف جہاد کررہی ہے عوام ساتھ دیں تو ہم کلچر کو بدل دیں گے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiریاست کے عوام گزشتہ 68برسوں سے لوٹ ،مار کے کلچر کا شکا رہیں جماعت اسلامی لوٹ مار کے اس کلچر کے خلاف جہاد کررہی ہے عوام ساتھ دیں تو ہم کلچر کو بدل دیں گے، عبدالرشید ترابی {/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ضلع سدھنوتی میں متن شیر خان ہی نہیں پورا آز ادکشمیرمسائلستان بناہوا ہے،ریاست کے بجٹ 62ارب ررپے بجٹ میں تعمیراتی کاموں کے لیے صرف 11ارب ررپے رکھا گیاہے وہ بھی کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے ریاست کے عوام گزشتہ 68برسوں سے لوٹ ،مار کے کلچر کا شکا رہیں جماعت اسلامی لوٹ مار کے اس کلچر کے خلاف جہاد کررہی ہے عوام ساتھ دیں تو ہم کلچر کو بدل دیں گے، ان خیالات کا اظہارا نھوں نے ضلع سدھنوتی میں پتن شیر خان سے آئے وفد کمانڈر یاسین خان اور طالب حسین نے ملاقات کی اس موقع پر کیا کمانڈر یاسین نے پتن شیر خان میں عوامی مسائل سے امیر جماعت کو آگاہ کیا س موقع پر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے،کمانڈر یاسین نے امیر جماعت اسلامی کو بتایاکہ پتن شیر خان کو وہ سکول جو 1932میں کھولا تھا جس میں ہندوستان کے وزیر اعظم وی پی سنگھ بھی پڑ ھ کر گیا ہے وہ ابھی تک میڈل ہے اس کو تاریخی سکول کو ہائی کا درجہ آج تک نہیں دیا گیا،پتن شیر کی سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں اور بنیادی انسانی سہولتوں سے یہ علاقہ محروم ہے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں عوام مسائل کا رونا روتے ہیں ،پورے آزاد کشمیر میں اسی طرح کے مسائل ہیں ،آزاد کشمیر میں بعض جگہوں پرہائی سکول اور کالجز قائم کیے گئے ہیں جہاں دس دس بچے بھی نہیں ان کو قائم کرنے کا مقصد میرٹ پامال کرکے اپنے عزیزوں کو نوکریاں دینا تھا،انھوں نے کہاکہ وہ لوگ یونیورسٹیوں کی خدوخال تیار کررہے ہیں جو کبھی یونیورسٹی کے قریب بھی نہیں گئے یہ ہمارے معاشرے کا بہت بڑا لمیہ ہے ،تقرریوں اور تبادلے بھی برادری ازم کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں انصاف اور میرٹ کی نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے،پبلک سروس جیسے اداروں میں بھی علاقوں اور برادریوں کے کوٹے مقرر کیے گئے ہیں،جس سے ادارے تباہ نہیں ہوں گے تواور کیا ہوگا،پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں نذر آتش کررہے ہیں،انصاف فراہم کرنے والے ادارے خوف کا نشان بنے ہوئے ہیں ۔غریب عوام کی دادرسی کا نظام ہی ختم ہوچکاہے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ان حالات میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے اور اپنے تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اتری ہے تبدیلی کا ایجنڈ ا جماعت اسلامی کے پاس ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر