جماعت اسلامی آزاد جموں 5نومبر سے 20نومبر تک پورے آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستان میں مہم چلائی گی محمود الحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassan جماعت اسلامی آزاد جموں 5نومبر سے 20نومبر تک پورے آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستان میں مہم چلائی گی محمود الحسن چودھری{/AF}

کوٹلی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر محمود الحسن چودھری نے اعلان کیا ہے جس میں اراکین جنرل کونسل سمیت عوام کو جماعت اسلامی پاکستان کے سالانہ اجتماع عام مینار پاکستان میں شریک کروائے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوٹلی شہر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چودھدی زاہد الحسن ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،محمود الحسن چودھری نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام امراء اضلاع امراء حلقہ جات اور دیگر ذمہ داران بھرپور انداز سے مہم چلائیں،21,22,23نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے عالمی اجتماع ہوگا جس پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کو سنگ میل ثابت ہوگا،انھوں نے کہاکہ عوام تبدیلی کے لیے نکلیں اور جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک جائیں،انھوں نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیرمیں جب تک نظام اسلام نافذ نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے کشمیرکی آزادی اور مسائل کے حل کا واحد راستہ اسلام انقلاب ہے اور اسلامی انقلاب کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،انھوں نے کہاکہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں باغ کے سراج الحق کے استقبال سے ثابت ہوچکاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر