{AF}
جماعت اسلامی کے سوا آزادکشمیر کی مجموعی قیادت فاروق حیدر خان سمیت 5اگست 2019ء کے بعد مطلوبہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہی،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ {/AF}
بلوچ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 24بلوچ سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سوا آزادکشمیر کی مجموعی قیادت فاروق حیدر خان سمیت 5اگست 2019ء کے بعد مطلوبہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہی،سدہنوتی کو پسماندہ رکھنے والوں کا یوم حساب آچکا ہے،کشمیرکونسل کے شفٹ کردہ فنڈز سمیت 5کروڑ سالانہ ترقیاتی فنڈز میں خرد برد کی گئی ہے عوام اس کا حساب مانگتے ہیں،ضلع سدہنوتی میں بے روزگاری عام ہے پڑھے لکھے نوجوان روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار ہیں حکومت جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ایک ایک گاؤں سے سالانہ کروڑوں روپے جمع کرتی ہے لیکن عوام کو سہولیات فراہم نہیں کررہی،سدہنوتی کے بہادر غیور عوام اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس کرپٹ نظام اور اس کو تحفظ دینے والی قیادت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جماعت اسلامی متبادل قیادت ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے چار بیاڑ،گلہ کنٹ اور بھاٹہ کوٹ میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ ضلع سدہنوتی میں یونین کونسلز اور گاؤں کو ملانے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہیں صحت کی کوئی سہولت یہاں کے لوگوں کو میسر نہیں ہے تعلیم کا نظام فیل ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے حوالے سے متفق ہیں اور یہاں مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہیں جماعت اسلامی قومی تشخص کی بحالی اور تقسیم کشمیر نا منظور کا ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جارہی ہے جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہم اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام لانا چاہتے ہیں قوم ہمارا ساتھ دے تو ہم 5سالوں میں عوام کے بنیادی مسائل حل کردیں گے۔