{AF}
تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما مرحوم الیف الدین ترابی کا تعزیتی ریفرنس5جنوری کو اسلام آباد ایمبسٹر ہوٹل میں صبح 11:00بجے ہوگا،عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے اعلان کیا ہے کہ جس میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین صحافی اور اہل دانش شریک ہوں گے،انہوں نے کہا کہ الیف الدین ترابی تحریک آزاد ی کشمیر کا قیمتی اثاثہ تھے انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے لازوال خدمات پیش کی ہیں ابلاغی محاذ پر سفارتی محاذ پر اور فکری محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے ان کی خدمات کو کشمیری قوم یاد رکھے گی،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ہجرت کی اور اول روز سے لے کر تا دم واپسی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمت کرتے رہے،ان کی رخلت نہ صرف جماعت اسلامی کا بلکہ تحریک آزادی کشمیر کا بھی نقصان ہے اﷲ تعالیٰ اس کمی کو پورا کرے ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔