جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی غربی باغ راجہ خالد محمود خان انٹرنیشنل یونین آف جیورسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کے 2سال کے لیے ممبر منتخب

{AF}mushtaq advocateجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی غربی باغ راجہ خالد محمود خان انٹرنیشنل یونین آف جیورسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کے 2سال کے لیے ممبر منتخب{/AF}

قونیا( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی غربی باغ راجہ خالد محمود خان انٹرنیشنل یونین آف جیورسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کے 2سال کے لیے ممبر منتخب،جیورسٹس کونسل کا آئندہ اجلاس مظفرآباد میں ہو گا،جیورسٹس کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ خالد محمود نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے ،عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،ہندوستان کی 8لاکھ قابض افواج رات کے اندھیرے میں پورے پورے گاؤں کا گھیراؤ کر کے ظلم کی انتہا کررہی ہے ،بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے ہزاروں لاپتہ نوجوانوں کی مائیں تڑپ رہی ہیں سال ہا سال سے وہ نوجوان غائب ہیں،3ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں جو بھارت کی ماورائے عدالت قتل کے کھلے ثبوت ہیں ان سب کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ 8سال کی بچی آصفہ کو ہندو فوجیوں اور پولیس نے تھانے میں لے جا کر 7دن تک عصمت دری کر کے شہید کر دیا جو عالمی دنیا کے لیے سب سے بڑا سوال ہے ظلم یہ ہے کہ ہندو مجرموں کو سزا دلوانے میں رکاوٹ بن چکے ہیں ہندوستان کے اندر ساری اقلیتیں غیر محفوظ ہیں نریندر مودی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر