پونچھ حلقہ نمبر 4آزاد کشمیرکے پسماندہ ترین حلقوں میں شامل ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidپونچھ حلقہ نمبر 4آزاد کشمیرکے پسماندہ ترین حلقوں میں شامل ہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

پاک گلی ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ پونچھ حلقہ نمبر 4آزاد کشمیرکے پسماندہ ترین حلقوں میں شامل ہے 70برسوں سے قومی دولت لوٹنے والوں کا کبھی تو احتساب ہوناچاہیے عوام کو کبھی تو بیدارہو کرا پنے نمائندے منتخب کرنے چاہیے،گھروں کی عمارتیں بڑی بنانے اور بینک بیلنس حاصل کرنے سے انسان بڑے نہیں ہوتے بلکہ کردار کی وجہ سے بڑے ہوتے ہیں،جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر سطح پر ان کرپٹ اور فرسودا نظام اور اس کی محافظ قیادت کو اقتدار سے بے دخل کرکے اس کی جگہ عوام کے لیے فلاح کا ایجنڈا رکھنے دیانت قیادت اور اﷲ کے نظام کو قائم کرنا ہے اﷲ کے دیے ہوئے نظام کو قائم کیے بغیر ہم عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق امیر ضلع سجاد انور اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو جماعت اسلامی حکومت میں آکر سب سے پہلے اﷲ کا دیا ہوا نظام قائم کرے گی اور عوام کے لیے صحت تعلم اور بنیادی سہولیات ففت فراہم کرے گی،یکساں نصاب تعلیم ہوگا جہاں صدر کا بیٹا تعلیم حاصل کرے گا وہاں ہی چوکیدار کا بیٹا بھی تعلیم حاصل کرے گا جو کتاب وزیر اعظم کا بیٹا بڑھے گا وہی کتاب مزدور کا بیٹا بھی پڑھے گا،جماعت اسلامی نوجوان کے روزگار پر فوکس کرے گی،روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اس کے لیے منصوبے بنائے گی اور روزگار دے گی،تعمیر وترقی جو 70سالوں میں نہیں ہوئی وہ کرے گی،آزاد خطے کو ماڈل ریاست بنائے گی آزاد کشمیرکے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ان کے اعتماد پر پورے اتریں گے،انھوں نے کہاکہ 70برسوں سے قوم کو لوٹا جارہاہے جماعت اسلامی ہردفاع آواز لگاتی ہے مگر آزاد دیتی ہے اب عوام بیدا ر ہوں اور اپنے روشن مستقبل کا فیصلہ کریں،اپنے مستقبل کا فیصلہ ان کے ہاتھ ہیں انھوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ پھر ان چوروں کا ساتھ دیتے ہیں جو ان کے حقوق غصب کررہے ہیں یا تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیتے ہیں،جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لائیے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر