جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کا 48واں دو روزہ سالانہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کا 48واں دو روزہ سالانہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا،اجلاس 18,17دسمبر2022ء کو کھنہ مرکز جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر میں منعقد کیا جائے گا،اجلاس میں گلگت بلتستان،پاکستان اور آزادکشمیر بھر سے اراکین جنرل کونسل شرکت کریں گے ترجمان کے مطابق اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان،جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی قائدین کے علاوہ سکالرز خصوصی خطاب کریں گے،اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اجلاس میں آزادجموں وکشمیر کی سیاسی صورت حال بھی زیر بحث لائی جائے گی،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف طے کیے جائیں گے۔