بھارت نے سیز فائرلائن پر جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کیے تو آزاد خطے کے لوگ 47ء کی تاریخ دہرائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidبھارت نے سیز فائرلائن پر جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کیے تو آزاد خطے کے لوگ 47ء کی تاریخ دہرائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمودنے کہا ہے کہ عالمی برادری کے وعدے پر کشمیریوں نے اعتماد کیا اگر اس نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا یا اس سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تو کشمیری پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ مسلح جدوجہد کرکے اپنا حق حاصل کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جارحیت کے عزائم رکھتے ہیں حکومت پاکستان اور پاک فوج اس کا جواب دیں اہل کشمیر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں کشمیر پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے میاں نواز شریف جس طرح پاکستان میں اندروانی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کر کے کوئی لائحہ عمل اختیار کرتے ہیں اسی طرح وہ کشمیر کے مسئلے پر بھی آل پارٹیز بلوائیں اور کشمیری قیادت سے بھی مشاورت کے بعد جارحانہ پالیسی اپنائیں انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں اور مسلح جدوجہد کرنے کا حق اقوام متحدہ نے ان کو دے رکھا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر