{AF}
عوامی مسائل اجاگر اور حل کرنے پر جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو45اراکین جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر شیلڈز کے اعزاز ی شیلڈز پیش کی گئیں{/AF}
عوامی مسائل اجاگر اور حل کرنے پر جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو45اراکین جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر شیلڈز کے اعزاز ی شیلڈز پیش کی گئیں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امراء عبدالرشید ترابی، اعجاز افضل خان،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ ،تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری شریف نے شیلڈ ز پیش کیں،گلگت بلتستان نظام الدین،مظفرآباد پروفیسر مصطفی ،دھیرکوٹ میجر لطیف خلیق،عبید الرحمان عباسی،باغ آزاد طارق،راولاکوٹ قیوم افسر،میرپور ذوالقرنین بٹ،ہٹیاں بالا آصف شامل ہیں اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے 45ویں سالانہ اراکین جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر ویژن2030کی روشنی میں بہترین کارکردگی اور عوامی مسائل اجاگر اور حل کروانے پر جماعت اسلامی کے راہنماؤں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امراء عبدالرشید ترابی، اعجاز افضل خان،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ ،تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری شریف نے شیلڈ ز پیش کیں،گلگت بلتستان نظام الدین،مظفرآباد پروفیسر مصطفی ،دھیرکوٹ میجر لطیف خلیق،عبید الرحمان عباسی،باغ آزاد طارق،راولاکوٹ قیوم افسر،میرپور ذوالقرنین بٹ،ہٹیاں بالا آصف شامل ہیں،ترجمان کے مطابق متذکرہ بالا راہنماؤں نے گلگت بلتستان میں گندم سبسیڈی،آئینی اور سیاسی پیکجز،میرٹ کی بحالی،سیاحوں کی گلگت آمد،دیامر ڈیم کی رائلٹی،سی پیک سمیت دیگر مسائل کو نہ صرف بھرپور طریقے سے جماعت اسلامی کے قائدین نے اجاگر کیا بلکہ یہ مسائل حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ،مظفرآباد میں نیلم جہلم ہائیڈرل منصوبے،مظفرآباد ڈویژن کی تعمیر نو جیسے مسائل اجاگر کیے ،اسی طرح ضلع باغ،پونچھ اور میرپور میں بھی بھرپور انداز سے جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کی ترجمانی کی اور حل کروانے کی کوشش کی ،ان راہنماؤں کو شیلڈزاور اجلاس نے مشترکہ طور پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔