{AF}
آزادکشمیر کے 45لاکھ عوام اور 20لاکھ مہاجرین صبح آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے ، راجہ جہانگیر خان {/AF}
بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر راجہ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے 45لاکھ عوام اور 20لاکھ مہاجرین صبح آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے ،مہاجرین اور آزاد خطے کے 65لاکھ عوام تحریک آزادی کشمیر کے سفیر بن کر ہر محاذ پر جدوجہد کریں تا کہ کشمیر کی آزادی کی منزل حاصل کی جا سکے ،آزادی کی تحریک طویل ہونے کی وجہ سے آزاد خطے کے عوام کا جذبہ ماند پڑجاتا ہے یہ ماند نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ پوری قوت کے ساتھ اس تحریک کی پشتیبانی ہونی چاہیے ،22دسمبر کو اسلام آباد آزادی کشمیر مارچ میں آزادکشمیر سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء حلقہ جات ،امراء یونین کونسل اور ضلعی ذمہ داران کے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع فرید چوہدری سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیر خان نے کہاکہ کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والے حکمران عبرت کا نشان بنے ہیں ایسے حکمرانوں کے لیے پاک سرزمین تنگ ہو جاتی ہے عمران خان کشمیر کی آزادی کا واضح روڈ میپ دیں ،مقبوضہ کشمیر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں مسلسل کرفیو کی وجہ سے ان کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے سوا کروڑ کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں حکومت پاکستان قومی یکجہتی کی فضا پیدا کر کے کشمیر کی آزادی کا لائحہ عمل طے کرے ۔